|
|
اکثر بچے ناخن کترنے کی عادت کا شکار ہوتے ہیں۔ ماں باپ ان کی اس عادت پر
پریشان تو ہوتے ہیں لیکن اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ ناخن کترنے کی
یہ عادت بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ بچوں کے علاوہ بالغ افراد بھی
ناخن کترنے سے ان بیماریوں کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ |
|
1- دانت خراب |
بے شک آپ کے دانت ناخنوں سے کہیں زیادہ طاقتور ہوتے ہیں لیکن کوئی چیز
مستقل پیستے رہنے سے دانتوں کا نچلا حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور
اکثر دانت ہلنا بھی شروع ہوجاتے ہیں۔ بچوں کے دانت بڑوں کے مقابلے میں
زیادہ مضبوط نہیں ہوتے اس لئے وہ زیادہ جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔ |
|
|
2- منہ سے بدبو |
ہاتھوں کو کتنی بار بھی دھو لیا جائے کسی نہ کسی حد تک جراثیم رہ ہی جاتے
ہیں اور ناخن تو خاص طور پر جراثیموں کا مسکن ہوتے ہیں۔ بار بار منہ میں
ہاتھ ڈالنے کا مطلب بار بار منہ میں جراثیم پہنچانا ہے جس کی وجہ سے منہ
میں بدبو پیدا ہونے لگتی ہے جو بدبودار سانس کی وجہ بنتی ہے۔ |
|
|
اسہال |
ناخن کے جراثیم ہاتھ سے منہ اور منہ سے پیٹ میں جاتے ہیں
جو پیٹ کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں خاص طور پر بچوں میں دست اور
اسہال کی وجہ مختلف ذرائع سے جراثیم کی پیٹ میں منتقلی ہے۔ |
|
|
4- چہرے پر دانے |
چہرے کی جلد جو بہت حساس اور نازک ہوتی ہے۔ ڈاکڑز چہرے
پر بار بار ہاتھ لگانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ اس سے انگلیوں میں موجود
گندگی جلد پر لگتی ہے جس سے دانے نکل آتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ
ناخن کترنے کے لئے انگلی منہ میں ڈالتے ہیں۔ خاص طور پر ہونٹوں کے اردگرد
دانوں کی بھرمار اکثر اسی عادت کا نتیجہ ہوتی ہے۔ |
|
|
5- شدید سر درد |
ناخن کترتے ہوئے چہرے کے عضلات تن جاتے ہیں جن سے جبڑوں
اور مسلز میں کھنچاؤ ہوتا ہے جو شدید سر درد کی وجہ بنتا ہے۔ |
|