|
|
دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو انسان خود بناتا ہے لیکن جب
ایک بار آپ کو سچا دوست مل جائے توآپ سے زیادہ قسمت والا دنیا میں شاید ہی
کوئی دوسرا ہو۔۔۔لیکن یہ شوبز کی دنیا بھی بہت دکھاوا ہے۔۔۔یہاں دوست بھی
ایسے ملتے ہیں جو پل میں آپ کے اور پل میں غیر۔۔۔انہیں سمجھنا کافی مشکل
ہوجاتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی دوست ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ معاملہ
گڑبڑ ہے۔۔۔ |
|
صبور اور منال |
انڈسٹری کی نگاہوں میں تو دوستوں کی یہ جوڑی کافی بہترین
ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان دونوں کی بھی آپس میں تھوڑی بہت کھٹ پٹ ہو ہی
جاتی ہے۔۔۔ایک دوسرے کے سارے راز جانتی ہیں لیکن پھر بھی بہت کچھ ایسا ہے
جو ان دونوں کے درمیان چھپا ہی رہتا ہے۔۔۔صبور بہن کی شادی اور بھائی کی
دوسرے ملک میں پڑھائی کی وجہ سے تنہا ہی رہتی ہیں اور ایسی صورت میں دوستوں
کا ساتھ تو رہتا ہی ہے۔۔۔لیکن یہ دوست کتنے سچے ہیں انہیں وقت ہی بتائے
گا۔۔۔کیونکہ منال کے بدلتے ہوئے حالات کا اثر صبور پر بھی ہو تو رہا ہے
لیکن کس کو یہ کتنا راس آئے گا اس کا فیصلہ وقت کرے گا- |
|
|
احمد بٹ اور واسع چوہدری |
بظاہر تو یہ جوڑی کافی قریب لگتی ہے ایک دوسرے کے لیکن
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔۔۔واسع چوہدری کے اسکرپٹس احمد کو پسند ضرور
ہیں لیکن وہ کبھی بھی واسع کو اپنی جگہ دینے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔۔۔سچ تو
یہ ہے کہ احمد بٹ نے ابھی تک یہ دل سے تسلیم کیا ہی نہیں کہ واسع ایک اچھے
میزبان ہیں۔۔۔دونوں کے درمیان بہت گہری دوستی لگتی ہے لیکن غور کریں تو
اندازہ ہوگا کہ یہ تھوڑا بناوٹی ہے۔۔۔سچ تو کچھ اور ہی ہے۔۔۔ |
|
|
عروہ اور سہائے |
سنا ہے کہ سہائے جب انڈسٹری میں آئیں تو وہ عروہ کے بہت
قریب تھیں اور دونوں ایک دوسرے کی بہترین دوستیں رہیں۔۔۔عروہ نے کئی بار
سہائے کو شوٹس پر لیٹ ہونے سے بچایا بھی ہے ۔۔۔لیکن سہائے اور عروہ کی اس
دوستی کو خود انہی کی نظر لگ چکی ہے۔۔۔بیچ میں یہ بھی سنا گیا تھا کہ عروہ
کو سہائے کی بہت زیادہ دوستی فرحان سے کچھ پسند نہیں آئی۔۔۔دونوں کے درمیان
کھٹ پٹ تو رہتی ہے لیکن دنیا کے سامنے ایک دوسرے کو ایسے ہی دیکھتی ہیں
جیسے بہترین دوست ہوں۔۔۔ |
|