اپنے کالے دلوں کو گورا کریں۔۔۔متیرا نے اپنے بچپن کو دکھا کر لوگوں کو بتایا کہ میں گورا نہیں ہونا چاہتی

image
 
متیرا کو انڈسٹری میں ان کے بولڈ انداز اور بولڈ باتوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔۔۔وہ اکثر کچھ ایسی باتیں کرجاتی ہیں جو انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ دیکھنے اور سننے والوں کو بھی عجیب لگتی ہیں۔۔۔سوشل میڈیا پر انہوں نے حال ہی میں اپنے بچپن کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور ایک نوٹ لکھا۔۔۔
 
image
 
انہوں نے لکھا کہ مجھے ہر حال میں لوگ تنقید کا نشانہ بنائیں گے چاہے میں مکمل لباس میں ہوں یا کم لباس میں۔۔۔مجھے میرے کالے رنگ اور بڑھتے جسم پر بھی بہت تنقید سننے کو ملی۔۔مجھے اکثر خواتین میسج کرتی ہیں کہ آپ گورے ہونے کے انجیکشنز لگوالیں۔۔۔لیکن میں کہتی ہوں کہ مجھے میرے اس براؤن رنگ سے پیار ہے۔۔۔کم سے کم میرا دل تو صاف ہے۔۔۔ہوسکے تو اپنے کالے دلوں کو گورا کریں جس میں اتنی منفی سوچ ہے جو لوگوں کو تنقید کی نظر سے دیکھتی ہے۔۔۔
 
image
 
پچپن میں متیرا کے چہرے کو واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے نقوش بالکل الگ تھے لیکن سرجریز سے انہوں نے اپنے چہرے پر کافی کام کروایا ہے۔۔۔اس لئے لوگ کہہ رہے ہیں کہ بات صرف رنگ کی نہیں۔۔۔آپ نے اپنے نقش بھی کیوں تبدیل کروائے۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: