رمضان کی تیاریاں چینلز پر شروع ہوگئیں۔۔۔کون کرے گا اب کہاں میزبانی۔۔۔

image
 
رمضان کے آنے سے کافی دن پہلے ہی شور شروع ہوجاتا ہے رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان کا۔۔۔اس سال بھی یہ شور مچا اور پھر آہستہ آہستہ سب کا پتہ چل ہی گیا کہ کون کہاں کرے گا میزبانی۔۔۔
 
صنم جنگ
صنم جنگ پچھلے سال بھی جیو کے کانٹریکٹ پر تھیں لیکن کرونا کی سچویشن کے مد نظر جیو ٹی وی نے اس کونٹریکٹ کو اگلے سال کے لئے محفوظ کردیا تھا۔۔۔لو جی آگیا اگلا سال ۔۔۔لیکن پریشانی والی بات یہ ہے کہ کہ کرونا جوں کا توں موجود ہے۔۔۔صنم جنگ کی تیاریاں تو شروع ہوچکی ہیں اور ریہرسلز بھی ہو رہی ہیں۔۔۔صنم جنگ کی یہ پہلی کوئی ٹرانسمیشن ہوگی اور وہ اس پر خاصی محنت بھی کر رہی ہیں۔۔۔اس سال جیو ٹی وی نے صرف ایک ہی میزبان رکھی ہیں اور صنم جنگ کے اسکرپٹ سے لے کر شو کے مختلف سیگمنٹس پر بھی خاصی محنت ہو رہی ہے ۔۔۔
image
 
احسن خان
احسن خان ان لوگوں میں سے ہیں جو ہمیشہ خود کو مثبت ہی دیکھنا چاہتے ہیں اور پھر قدرت کی کچھ ایسی مہربانی ہے کہ ان کو کم ہی منفی لہجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔احسن خان ہمیشہ پی ٹی وی کے ساتھ ہی یہ مہینہ گزارتے ہیں لیکن اس بار یہ ڈاکٹر بشریٰ کے ساتھ نہیں بلکہ رابعہ انعم کے ساتھ ہوں گے۔۔۔رابعہ اس سے پہلے جیو ٹی وی کی ٹرانسمیشن کر بھی چکی ہیں تو اچھی طرح سمجھتی ہیں کہ شو میں جان کس طرح ڈالنی ہے۔۔۔
image
 
عامر لیاقت حسین
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی ایک دور کا نام تھا۔۔۔رمضان میں تو ان کے نام سے ہی چینلز بکا کرتے تھے لیکن اب وقت پلٹ چکا ہے۔۔۔ڈاکٹر عامر لیاقت کو اب نا تو وہ محبت ملتی ہے اور نا ہی ان کے فینز اب ویسے رہے ہیں،،،سنا ہے کہ ایکسپریس ٹی وی کے ساتھ وہ کرنے والے تھے رمضان لیکن کچھ کشیدگیوں کی وجہ سے یہ دال اب گلتی نظر نہیں آرہی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: