ڈرائی کلین ہوئے کپڑے پہن لیے لیکن-- گھر کی عام استعمال کی چیزیں کس طرح آپ کو بیمار کررہی ہیں؟

image
 
گھر میں اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کرنے کے لئے ہم کچھ ایسے طریقے اپناتے ہیں جو ہمارے خیال میں ہماری حفاظت کرتے ہیں لیکن وہ الٹا ہمارے گھر کی فضا کو آلودہ کرکے ہمیں نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔ اس آرٹیکل کو غور سے پڑھیں اور ان چیزوں کو استعمال کرنا فوری طور پر بند کردیں جو آپ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہیں۔
 
1- گدّے اور بدبو
دن بھر کی تھکان اتارنے کے لئے بیڈ یا گدّے سے بہتر ساتھی کون ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گدّے آپ کے گھر میں کتنی آلودگی پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ میٹرس یا گدّوں میں آگ سے بچانے کے لئے بہت سے کیمیکلز شامل کیے جاتے ہیں لیکن وہ کیمیکلز بغیر کسی بو کے ہوتے ہیں اس لئے ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم کتنی دیر سے خطرناک کیمیکلز کو ناک کے زریعے اپنی سانسوں میں اتار رہے ہیں۔ اس خطرناک بو کو خارج کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ بستر سے اٹھنے کے فوراً بعد کمرے کا پنکھا کھول دیں۔
image
 
2- ڈرائی کلین ہوئے کپڑے
گھنٹوں لگا کر کپڑے دھونے کے عمل سے چھٹکارا پانے سے زیادہ خوشگوار احساس اور کیا ہوسکتا ہے اس لئے کچھ لوگ کپڑے ڈرائی کلین کروانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن ڈرائی کلین ہوتے ہوئے کپڑوں میں ایک کیمیکل جسے perchloroethylene کہتے ہیں شامل کیا جاتا ہے جو ہمارے صحت کے لئے بہت خطرناک ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ ڈرائی کلین سے ہوکر آئے کپڑوں کو کچھ دیر کھلی ہوا میں سکھا لیں۔
image
 
3- دانت صاف کرنے والا برش
مسلسل نم رہنے والا دانتوں کا برش، جراثیم کی آماجگاہ ہے۔ اس لئے کوش کریں اپنے ٹوتھ بش کو باتھ روم سے باہر رکھیں اور کسی کنٹینر میں رکھنے کے بجائے بغیر ڈھکن اور ہوادار جگہ پر رکھیں۔
image
 
4- قالین
 آرائشی عنصر کے طور پر قالین ہر گھر کا حصہ ہوتی ہیں لیکن کچھ قالین زہریلی گیسز پیدا کرتی ہیں جو انسانوں کی صحت پر مستقل طور پر نقصان دہ اثرات چھوڑتی ہیں۔ قالین گھر میں رکھنے ہی ہیں تو حفظانِ صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے انھیں وقتاً فوقتاً صاف کرواتے رہیں۔
image
 
5- ائیر کنڈیشنر
ائیر کنڈیشنر استعمال کرتے ہوئے کھڑکیاں اور دروازے تو بند رکھنے ہی پڑتے ہیں جس سے ہوتا یہ ہے کہ ہم خارج ہوجانے والی سانس کو دوبارہ اور بار بار اندر لیتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ائیر کنڈیشنر کو صاف رکھنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ دھول اور بیکٹیریا اس میں بیٹھ جاتے ہیں جو ہوا میں دوبارہ گردش کرنے لگتے ہیں۔
image
 
6- تولیا
جس چیز سے بار بار منہ یا ہاتھ دھویا جائے اس میں جراثیم تو ہوں گے ہی اس لئے تولیا کو باقاعدگی سے دھوتے رہنا چاہیے اور ہر استعمال کے بعد دھوپ میں سکھانا چاہیے تاکہ جراثیم مر سکیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: