سستی سبزی پیاز، جلد کے لیے اتنی فائدہ مند کہ کہیں جانے کی ضرورت ہی نہیں

image
 
اگرچہ صحت کے لیے تمام ہی سبزیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے مگر کچھ سبزیاں ایسے بیش بہا فائدوں کی حامل ہوتی ہیں جن کے استعمال سے انسان بڑے بڑے مسائل کو حل کر سکتا ہے- ایسی ہی سبزی پیاز بھی ہے جو کہ پکا کر اور کچی سلاد کی صورت میں سال بھر استعمال کی جاتی ہے یہ غذائيت سے بھرپور ہے جس میں وٹامن اور معدنیات کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ مادے بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ دل کے صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- ان تمام طبی فوائد کے ساتھ ساتھ پیاز جلد کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔ اگرچہ جلد کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مسائل کا حل تو جلد کے ڈاکٹر کے پاس ہی ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ پیاز کو استعمال کر کے جلد کی چمک دمک کو بڑھاکر پارلر کے پیسے ضرور بچائے جا سکتے ہیں-
 
جلد کو نئی چمک دیتا ہے
پیاز کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اسکے علاوہ پیاز وٹامن اے ۔ سی اور ای سے بھر پور غذا ہوتی ہے ان تمام خصوصیات کے سبب پیاز کا استعمال چہرے کی جلد کی چمک دمک میں اضافے کا سبب بنتا ہے-
 
ایکنی سے نجات دلاتا ہے
پیاز اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جس کی وجہ سے چہرے کی ایکنی کا خاتمہ کرتا ہے ایکنی چہرے کی جلد پر انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے جب کہ پیاز کا استعمال ایسے انفیکشن کو ختم کرنے کا سبب بن سکتا ہے-
 
چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے
پیاز کا جوس ایٹنی سیپٹک ہوتا ہے اس کو سیب کے سرکے کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے پر موجود دھبوں صاف ہو جاتے ہیں چہرے پر موجود دھبے اور دیگر داغ دور کرنے کے لیے یہ نسخہ بہت کارآمد ہوتا ہے-
 
image
 
عمر کے اثرات روکتا ہے
پیاز میں موجود اینٹی آکیسڈیٹو پولی فینول جلد کو نرم و نازک بنا کر جھریوں کے بننے کے عمل کو سست کر دیتا ہے اس کے علاوہ پیاز میں موجود وٹامن اور سلفر چہرے پر پہلے سے موجود جھریوں کو صاف کر کے جلد کو نئی جان دیتا ہے-
 
ہونٹوں کو تازگی دیتا ہے
پیاز کا استعمال ہونٹوں کی مردہ جلد کو صاف کر کے نئی جلد بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ ہونٹوں کو نرم اور گلابی بناتا ہے-
 
پیاز کے استعمال کا طریقہ
کھانے کے ساتھ ساتھ پیاز کو مختلف طریقوں سے جلد پر براہ راست استعمال کر کے اس سے جلد کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے-
 
image
 
پیاز کے رس میں چند قطرے لیموں کے شامل کر کے اس کو مکس کر لیں اور روئی کے پھاہے سے اس کو چہرے پر ہفتے میں تین بار لگائیں اور تازہ پانی س دھولیں یہ ماسک چہرے کو چمک دیتا ہے
 
یاد رہے
پیاز چہرے کی جلد کے عمومی مسائل اور صحت کو بہتر بناتا ہے لیکن جلد کی کسی بھی تکلیف کے لیۓ جلد کے ڈاکٹر ہی آپ کو بہتر مشورہ دے سکتے ہیں اس وجہ سے اپنے مسائل کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر سے رجوع کریں
 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: