جاپان میں گاڑی خریدنی ہے تو یہ چیز بھی خریدو --- انٹرنیٹ پر وائرل 6 تصاویر اور ویڈیو جو حقیقت میں جعلی ہیں

image
 
ٹیکنالوجی کے اس دور میں آن لائن حاصل ہونے معلومات پر اعتماد کرنا مشکل ہے کیونکہ اس دنیا میں جعلی خبروں کا پھیلنا عام سی بات ہے۔ یہاں تک کہ سب سے بڑے اور قابل اعتبار ذرائع بھی کبھی کبھی غلط معلومات شائع کردیتے ہیں۔ اسی وجہ سے جو آپ پڑھتے ہیں اسے چیک کرنا ضروری ہے۔ انٹرنیٹ پر اس وقت متعدد جعلی تصاویر اور تفیصلات پھیلی ہوئی ہیں جن میں سے چند کی جھلکیاں مندرجہ ذیل میں موجود ہیں-
 
جاپان کی سڑکوں پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی
انٹرنیٹ پر جاپان کی سڑکوں کی کئی ایسی تصاویر ہیں جن پر کوئی گاڑی پارک نہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ قانونی طور پر جاپان کی سڑکوں پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی- کسی حد تک یہ بات سچ بھی ہے لیکن یہ ادھورا سچ ہے- جاپان کی کئی ایسی سڑکیں ہیں جہاں گاڑی کھڑی کرنے اجازت ہوتی ہے اور یہاں باقاعدہ سائن بورڈ بھی آویزاں ہوتے ہیں- ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جاپانی شہری کو گاڑی خریدنے سے قبل حکام کو اس بات کا ثبوت دینا ہوتا ہے کہ اس کے گاڑی کھڑی کرنے کے لیے جگہ موجود ہے بصورت دیگر اسے یہ جگہ خریدنی پڑتی ہے جس کی مالیت ایک چھوٹے اپارٹمنٹ جتنی ہوتی ہے-
image
 
کتے کی شکل کی پہاڑی
انٹرنیٹ صارفین اکثر ایک کتے کی شکل کی پہاڑی کی تصویر شئیر کرتے نظر آتے ہیں جسے وہ حقیقت سمجھتے ہیں- لیکن حقیقت میں یہ ایک جعلی تصویر ہے اصل میں یہ پہاڑ ایک عام سا پہاڑ ہی ہے جسے Dog mountain کہا جاتا ہے-
image
 
چٹان پر قلعہ
بدقسمتی سے متعدد افراد چٹان پر تعمیر اس قلعہ سے محبت کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ ایک جعلی تصویر ہے- یہ چٹان تھائی لینڈ کے Phang Nga نامی نیشنل پارک میں واقع ہے جبکہ یہ قلعہ جرمنی میں تعمیر ہے-
image
 
ہاتھی درخت
اکثر افراد ہاتھی پر مبنی اس تصویر پر اس کے باوجود یقین کرتے ہیں کہ صاف نظر آرہا ہے تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ فوٹو شاپ کا کمال ہے- حقیقت میں یہ گارڈن Pristina شہر میں واقع ہے اور وہاں درخت کی شکل کا ہاتھی موجود نہیں ہے-
image
 
رنگ بدلتا گرگٹ
سال 2020 کے اختتام پر ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ ایک گرگٹ مختلف رنگوں کی پنسلوں پر چڑھنے کے لیے دوران اپنا رنگ بھی پینسل کے رنگ میں تبدیل کرتا جاتا ہے- اس ویڈیو پر ڈیڑھ ملین لائک آئے جبکہ حقیقت میں یہ جعلی تھی- یہ ویڈیو اس سے قبل جون میں انسٹا گرام پر شئیر کی جاچکی تھی جس کے ساتھ اعتراف کیا گیا تھا کہ ویڈیو کمپیوٹر سے بنائی گئی ہے-
@overtime

So crazy that they CHANGE COLORS 🦎 #amazing #colorful #chameleon #shoutoutot (via stevestuwill/TW)

♬ Home - Edith Whiskers
 
پارک میں تفریح کرتے زرافے
گزشتہ اکتوبر ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعد زرافے یا ان کے بچے پارک میں تفریح کر رہے ہیں- اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے لائیک اور ری ٹوئیٹ کیا لیکن حقیقت میں یہ ویڈیو جعلی تھی- یہ ویڈیو Vernon James Manlapaz نامی آرٹسٹ نے سال 2020 کے اگست میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی- اور ان کے پیج پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جیسے اڑتے کچھوے یا پھر دیوقامت کتے وغیرہ-
YOU MAY ALSO LIKE: