وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہوکر

 اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے جنت نظیر خوبصورت پاکستان میں اسلام کے سوا باقی ہر چیز نافذ ہے اور رہی سہی کسر مولانا عبدالقوی جیسے ملا نے حریم شاہ سے تھپڑ کھا کر پوری کررکھی ہے شراب اور شباب کی مستی نے جہاں ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رکھا ہے وہی پر ہمارے علماء کرام بھی اسی مستی کا ایک حصہ بنے ہوئے ہیں حریم شاہ کے پہلو میں بیٹھ کر شراب و شباب کے مزے لینے والے مفتی قوی کو جب زناٹے دار تھپڑ پڑا تب ملا اور مولوی کی حقیقت عیاں ہوئی ایسے بدکردار اور بد اخلاق مفتی سے تو ایک جاہل اور ناسمجھ انسان بہتر ہے جو قرآن مجید کی موجودگی میں کسی گناہ کی طرف دیکھتا تک نہیں اور ہمارے یہ عالم دین اپنے سینوں میں قرآن پاک رکھنے کے باجود ہر برائی فخر سمجھ کرکرتے ہیں یہی ملا حضرات مدرسوں میں معصوم اور پھول جیسے بچوں کے ساتھ ناجانے کیا کیا کرتے ہیں علامہ اقبال نے کیا خوب کہا تھا کہ
وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہوکر
اور تم خوار ہوئے تارک قران ہوکر

مدرسوں کی گرانٹ بند ہوجائے تو مولوی حضرات احتجاج شروع کردیتے ہیں کوئی بات مزاج کے خلاف جائے تب احتجاج شروع کردیتے ہیں آج ہمارے بچوں کو مدرسوں اور سکولوں میں رٹا لگوایا جارہا ہے سکولوں میں بھی کچھ ایسا ہی حال ہوچکا ہے حافظ قران بننا ایک بہت بڑی سعادت ہے مگر حافظ قران ہوکر بھی ہم قران کے اصولوں پر عمل نہ کرسکے قران قریم ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھایا جائے پہلی کلاس سے لیکر ایم اے تک قران مجید کو ہمارے نصاب کا حصہ بنایا جائے مغربی کلچر کی تقلید کرنے کی بجائے ہمیں اپنی اسلامی روایات کو پروان چڑھانے کی ترغیب دی جائے علامہ اقبال نے شائد اسی پر کہا تھا کہ
یہی درس دیتا ہے تمہیں ہر شام کا سورج
مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤگے ۔

ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے قران پاک کی تعلیم بہت ضروری ہے جو ہمیں کامیابی کے راستے پر گامزن کرتا ہے اپنے پڑھنے والوں کیلیے قران مجید کے101 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے (1)گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 83،(2)غصے کو قابو میں رکھو، سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134،(3) دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو، سورۃ القصص، آیت نمبر 77،(4) تکبر نہ کرو، سورۃ النحل، آیت نمبر 23 ،(5) دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو، سورۃ النور، آیت نمبر 22،(6) لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو، سورۃلقمان، آیت نمبر 19،(7) اپنی آواز نیچی رکھا کرو، سورۃ لقمان، آیت نمبر 19،(8) دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11،(9) والدین کی خدمت کیا کرو، سورۃ الاسراء، آیت نمبر 23،(10) والدین سے اف تک نہ کرو، سورۃ الاسراء، آیت نمبر 23،(11) والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو، سورۃ النور، آیت نمبر 58،(12) لین دین کا حساب لکھ لیا کرو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 282،(13) کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو، سورۃ الاسراء ، آیت نمبر 36،(14) اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 280،(15) سود نہ کھاؤ، سورۃ البقرہ ، آیت نمبر 278،(16) رشوت نہ لو، سورۃ المائدہ، آیت نمبر 42،(17) وعدہ نہ توڑو، سورۃالرعد، آیت نمبر 20،(18) دوسروں پر اعتماد کیا کرو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12،(19) سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 42،(20) لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو، سورۃ ص، آیت نمبر 26،(21) انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو، سورۃ النساء ، آیت نمبر135،(22) مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیا کرو، سورۃ النساء ، آیت نمبر 8،(23) خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں، سورۃ النساء ، آیت نمبر 7،(24) یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو، سورۃ النساء ، آیت نمبر 2،(25) یتیموں کی حفاظت کرو، سورۃ النساء ، آیت نمبر 127 ،(26) دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو، سورۃ النساء ، آیت نمبر 6،(27) لوگوں کے درمیان صلح کراؤ، سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10،(28) بدگمانی سے بچو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12،(29) غیبت نہ کرو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12،(30) جاسوسی نہ کرو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12،(31) خیرات کیا کرو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 271،(32) غرباء کو کھانا کھلایا کرو سورۃ المدثر، آیت نمبر 44،(33) ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 273،(34) فضول خرچی نہ کیا کرو، سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67،(35) خیرات کرکے جتلایا نہ کرو، سورۃ البقرہ، آیت 262،(36) مہمانوں کی عزت کیا کرو، سورۃ الذاریات، آیت نمبر 24-27،(37) نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر44،(38) زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو، سورۃ العنکبوت، آیت نمبر 36،(39) لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 114،(40) صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 190،(41) جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 190،(42) جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ، سورۃ الانفال، آیت نمبر 15،(43)مذہب میں کوئی سختی نہیں، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 256،(44) تمام انبیاء پر ایمان لاؤ، سورۃ النساء ، آیت نمبر 150،(45) حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر، 222،(46) بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ، سورۃ البقرہ، آیت نمبر، 233،(47) جنسی بدکاری سے بچو، سورۃ الاسراء ، آیت نمبر 32،(48)حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 247،(49) کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 286،(50) منافقت سے بچو، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 14-16،(51) کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو، سورۃ آل عمران، آیت نمبر 190،(52) عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے، سورۃ آل عمران، آیت نمبر 195،(53) بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے، سورۃ النساء، آیت نمبر 23،(54) مرد خاندان کا سربراہ ہے، سورۃ النساء ، آیت نمبر 34،(55) بخیل نہ بنو، سورۃ النساء ، آیت نمبر 37،(56) حسد نہ کرو، سورۃ النساء ، آیت نمبر 54،(57) ایک دوسرے کو قتل نہ کرو، سورۃ النساء ، آیت نمبر 29،(58) فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو، سورۃ النساء ، آیت نمبر 135،( 59) گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو، سورۃ المائدہ، آیت نمبر 2،(60) نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو، سورۃ المائدہ، آیت نمبر 2،(61) اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی، سورۃ المائدہ، آیت نمبر 100،(62) صحیح راستے پر رہو، سورۃ الانعام، آیت نمبر 153،(63) جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو، سورۃ المائدہ، آیت نمبر 38،(64) گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو، سورۃ الانفال، آیت نمبر 39،(65) مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے، سورۃ المائدہ، آیت نمبر 3،(66) شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو، سورۃ المائدہ، آیت نمبر 90،(67) جوا نہ کھیلو، سورۃ المائدہ، آیت نمبر 90،(68) ہیرا پھیری نہ کرو، سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70،(69) چغلی نہ کھاؤ، سورۃ الھمزہ، آیت نمبر 1،(70) کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو، سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31،(71) نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو، سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31،(72) آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو، سورۃالتوب ، آیت نمبر 6،(73) طہارت قائم رکھو، سورۃ التوبہ ، آیت نمبر 108،(74) اﷲ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، سورۃ الحجر، آیت نمبر 56،(75) اﷲ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے، سورۃ النساء ، آیت نمبر 17،(76) لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اﷲ کی طرف بلاؤ، سورۃ النحل، آیت نمبر 125،(77) کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، سورۃ فاطر، آیت نمبر 18،(78) غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو، سورۃ النحل، آیت نمبر 31،(79) جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو، سورۃ النحل، آیت نمبر 36،( 80) کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)، سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12،(81) اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو، سورۃ النور، آیت نمبر 27،(82) اﷲ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے، سورۃ یونس، آیت نمبر 103،(83) زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو، سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63،(84) اپنے حصے کا کام کرو۔ اﷲ، اس کا رسول صلی اﷲ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔ سورۃ توبہ، آیت نمبر 105،(85) اﷲ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، سورۃ الکہف، آیت نمبر 110 ،(86) ہم جنس پرستی میں نہ پڑو، سورۃ النمل، آیت نمبر 55،(87) حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو، سورۃتوبہ، آیت نمبر 119،(88) زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو، سورۃ الاسراء، آیت نمبر 37،(89) عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں، سورۃ النور، آیت نمبر 31،(90) اﷲ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے، سورۃ النساء ، آیت نمبر 48،(91) اﷲ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، سورۃ زمر، آیت نمبر 53،(92) برائی کو اچھائی سے ختم کرو، سورۃ حم سجدہ، آیت نمبر 34،(93) فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو، سورۃ الشوری، آیت نمبر 38،(94) تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے، سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13،(95) اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔ سورۃ الحدید، آیت نمبر 27،(96) اﷲ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے، سورۃ المجادلہ ، آیت نمبر 11،(97) غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ، سورۃ الممتحنہ، آیت نمبر 8،(98) خود کو لالچ سے بچاؤ، سورۃ النساء ، آیت نمبر 32،(99) اﷲ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 199،(100) جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو، سورۃ الضحی، آیت نمبر 10،(101) مجرموں پر ترس نہ کھاؤ. انہیں سر عام سزائیں دیا کرو۔ سورۃ نور، آیت نمبر 2۔قران مجید کی ایک ایک آیت ہمارے لیے مشعل راہ ہے اﷲ تعالی اس پر ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین آخر میں علامہ اقبال کا ایک اور شعر ۔
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں ۔

rohailakbar
About the Author: rohailakbar Read More Articles by rohailakbar: 835 Articles with 639754 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.