میرے گھر میں ٹیرس تھا بڑی خواہش تھی کہ کبھی رات ٹیرس پہ
سوٶں مگر ڈر لگتا تھا
کاش کبھی ایک رات ماں میرے گھر ٹہر جاۓ تو میں سکون سے ٹیرس پہ سو سکوں
ماں کے ھوتے مجھے ڈر نہیں لگے گا
ایسا موقع ملا نہیں کیوں کہ بیٹیوں کے گھر مایٸں رکتی نہیں
اب میں قبرستان میں بھی رات گزار لوں
مجھے ڈر نہیں لگے گا کیوں کہ وہاں میری ماں ھے میرا باپ ھے ماں باپ کےھوتے
بھلا ڈر کیسا !!!!
قبرستان ماں باپ کے گھر جیسا ہی ھے جاٶ تو محسوس ھوتا ھے کہ وہ انتظار میں
ھیں
جیسے زندگی میں انتظار کرتے تھےابو دور_____ تک نظر دوڑاتے تھے کہ جب تک
میری کار نظر نہ آجاۓ بار بار گیلری میں آتے جب کار نظر آجاۓ تو امی سے
کہتے” آگٸ “بڑا انتظار کراتی ھے
اب بھی میں ان کو منتظر پاتی ھوں
جیسے میرے جاتے ھی ان میں جان آگٸ ھو جیسے کہ وہ اٹھ بیٹھے ھوں مسکراتے ھوۓ
آنکھوں میں پیار لیے ھوۓ خوشی سے سرشار ھوکر دعایٸں دیتے ھوۓ
جب ! جب میری واپسی ھوتی ھے تو ویسے ھی جیسے زندگی میں میری واپسی پہ مرجھا
جاتے تھے
جیسے دیوے کی بتی کوٸ مدھم کر دے روشنی تو دیوا دیتا ھے پر لو ڈبڈبانے لگتی
ھے
ایسی کیفیت میں بھی ماتھا چومنا دعایٸں دیتے رھنا
جب تک میں اور میری کار نظروں سے اوجھل نہ ھو جاۓ اور اب بھی محسوس یہ
ھوتاھے جب تک جہاں تک مجھے دیکھ سکتے ھیں وہ دیکھتے ھیں
کبھی تو ان کا انتظار اور میری تڑپ ختم ھو گی میں ان سے اور وہ مجھ سے پھر
ملیں گے
کبھی نہ بچھڑنے کے لیے !!!!! 😥
|