ایسے جاؤ گی تو جن عاشق ہوجائے گا، پاکستانیوں میں پائی جانے والی 5 دلچسپ و خوفناک توہم پرستیاں

image
 
ہر ثقافت میں الگ ہی قسم کی توہم پرستیاں پائی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، امریکی 13 کو ایک بدقسمت نمبر سمجھتے ہیں۔ اسی وجہ سے، کئی اپارٹمنٹس میں 13 ویں منزل نہیں ہے۔ بہت سی ایئر لائنز کے پاس 13 نمبر کی نشست نہیں ہوتی۔ اسی طرح، پاکستانیوں کے پاس بھی کچھ مختلف قسم کی توہم پرستیاں موجود ہیں جس پر وہ یقین کرتے ہیں جن کی حقیقت واضح نہیں ہے۔
 
گیلے اور لمبے بالوں کے ساتھ چھت پر مت جاؤ
یہ جملہ تو آپ نے گھر کی بڑی بوڑھی خواتین سے اکثر سنا ہوگا- بالخصوص مغرب کے وقت پر تو لمبے یا گیلے بالوں کے ساتھ چھت پر جانے سے سختی سے روکا جاتا ہے- اگر آپ لڑکی ہیں تو لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ تر آپ کو اس پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے- بزرگ اس کی وضاحت کچھ یوں دیتے ہیں کہ اس وقت جنات کا گزر ہوتا ہے اور وہ لمبے بالوں والی لڑکی کو پسند کرتی ہیں اور اس پر قابض ہوجاتے ہیں- اب اس بات کی درست حقیقت تو صرف ﷲ ہی جانتا ہے-
image
 
کیا آپ کی زبان دانتوں کے درمیان آئی ہے؟
اکثر اوقات کھانا کھاتے ہوئے لوگوں کی زبان دانتوں کے درمیان آجاتی ہے جو کہ ایک تکلیف دہ صورتحال بھی ہوتی ہے- لیکن اس صورتحال کو بھی ہمارے ہاں توہم پرستی سے جوڑ دیا جاتا ہے- کہا جاتا ہے کہ یقیناً کسی نے تمہارے بارے میں بھلا برا کہا ہے تب ہی ایسا ہوا ہے- اگلی بار کھانا کھاتے ہوئے محتاط رہیں-
image
 
کوا جب کائیں کائیں کرے
یہ ایک بہت پرانی توہم پرستی ہے جو ہمارے ہاں پہلے وقتوں میں کچھ زیادہ ہی عام تھی اگر چھت پر کوا جب کائیں کائیں کرے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی مہمان آنے والا ہے- تاہم آج تک اس کی صداقت کا کسی کو علم نہیں- البتہ اگر آپ پرانے وقتوں کے لوگوں کی صحبت میں نہیں بیٹھتے تو پھر آپ کو یقیناً اس کائیں کائیں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا-
image
 
بارش میں تسبیح
اول تو کراچی میں بارش ہوتی نہیں اور اگر ہوتی ہے تو وہ صرف کتوں اور بلیوں کی ہوتی ہے- البتہ اگر پاکستان کے کسی علاقے میں آپ کا سامنا طویل بارش سے ہوجائے تو کیا آپ بھی اس بارش کو روکنے کے لیے گھر کے دروازے پر تسبیح لٹکا دیں گے- جی ہاں پاکستان کے چند علاقوں میں یہ طریقہ کار بھی موجود ہے جو یقیناً بظاہر ناقابلِ یقین معلوم ہوتا ہے-
image
 
کھلے ہوئے برتن میں سفید چیز نہ لیں
سنتے ہیں کہ کھلے ہوئے برتن میں سفید چیزیں نہ لیں یا آسمان کے نیچے نہ رکھیں اس سے کچھ برا ہوسکتا ہے- اس کی کھوج کی تو بس اتنا ہی سمجھ آیا کہ واقعی جب بلی کھلے برتن میں سفید دودھ دیکھتی ہے تو لازمی اس پر حملہ آور ہوتی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: