کان سے پانی بہنا اور درد انفیکشن کی علامات ہیں۔ وہ 6 عام تیل جو کان کی تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

image
 
کان میں وائرس یا بیکٹیریا کی موجودگی اور افزائش انفیکشن کا سبب بنتی ہے ۔ کان کے درمیانے حصے میں چونکہ سر سے جڑی ہڈی ہوتی ہے اس لئے کان کا درد دماغ تک جاتا محسوس ہوتا ہے۔ کان کا دائمی انفیکشن کان کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔
 
کان کے انفیکشن کی علامات کیا ہیں
چھری گھونپنے جیسا تیز درد
 
سوجن
 
سیال کا بہاؤ
 
کم سماعت
 
پیپ جیسا پانی بہنا
 
البتہ بچوں میں کان کے افیکشن کی مختلف علامات ہوتی ہیں
 
کان میں کھنچاؤ
 
کان میں کچھ بھرا ہوا محسوس ہونا
 
سننے میں دشواری
 
بخار
 
بھوک میں کمی
 
اگر بچہ بہت چھوٹا ہے تو وہ اپنی تکلیف بتا نہیں سکے گا لیکن سونے میں دشواری، معمول سے زیادہ رونا، بے چینی، چڑچڑاپن بھی کان کے انفیکشن کی علامات ہوسکتی ہیں۔
 
image
 
کان میں انفیکشن کی وجوہات
کان کی صفائی کا خیال نہ رکھنے سے بیکٹیریا یا وائرس کی افزائش ہوتی ہے جس کی وجہ سے کان میں انفیکشن ہوسکتا ہے اس کے علاوہ کان کو زور سے رگڑ کر صاف کرنے سے زخم بن سکتا ہے جس میں جراثیم کی افزائش بھی انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے۔ نزلے اور گلےخراب میں بننے والا بلغم کان کی نالیوں میں پھنس جاتا ہے اور انفیکشن پیدا کرتا ہے۔ ہینڈز فری کا بہت زیادہ استعمال اور مختلف لوگوں کے زیرِ استعمال ہینڈز فری بھی کان کے انفیکشن کی ایک وجہ ہے۔
 
قدرتی تیلوں سے کان کے انفیکشن کا علاج
گھروں میں سرسوں کے تیل سے کان صاف کرنے کا مشورہ تو دیا ہی جاتا ہے البتہاس کے علاوہ بھی کچھ قدرتی تیلوں میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جن کی وجہ سے انفیکشن سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ البتہ درد یا سیال کا بہاؤ زیادہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں دیر نہ کریں۔ کان کے انفیکشن میں مدد کرنے والے تیلوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں لیکن دھیان رہے یہ تیل ایک یا دو قطرے لے کر کیرئیر آئل مثال کے طور پر زیتون کے ایک چمچ تیل میں ملا کر استعمال کریں۔
 
1- نیم کا تیل
 
2- تلسی کا تیل
 
3- سرسوں کا تیل
 
4- لہسن کا تیل
 
5- پودینے کا تیل
 
6-  ٹی ٹری آئل
 
یہ تمام تیل جلن کم کرنے اور بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں سے کسی بھی ایک تیل کے ایک یا دو قطرے ایک چائے کا چمچ کیرئیر آئل(زیتون ، جوجوبا یا ناریل کا تیل) میں ملا کر ڈراپر کی مدد سے کان میں ڈالیں۔ دن میں دو سے تین قطرے درد میں واضح طور پر کمی لے آئیں گے۔ یہ تیل کسی اچھے میڈیکل یا بڑے گروسری اسٹور سے خریدے جاسکتے ہیں
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: