|
|
آدھے سر کا درد یعنی دردِ شقیقہ جسے انگریزی میں میگرین
کہتے ہیں انتہائی تکلیف دہ درد ہے جو زیادہ تر سر کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے۔
یہ عام سر درد سے کہیں زیادہ اذیت ناک ہوتا ہے کیونکہ اس میں درد کی شدت
زیادہ ہونے کے علاہ الٹی، روشنی اور آواز سے حساسیت اور ہکلاہٹ جیسے مسائل
بھی ہوتے ہیں۔ میگرین کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ مختلف تحقیق سے یہ بات سامنے
آئی ہے کہ آدھے سر کا درد ہزاروں سال قبل بھی لوگوں موجود تھا مگر اس دور
میں اسے جسم میں کسی بد روح کے گھس جانے سے مماثلت دی جاتی تھی۔ |
|
آدھے سر کا درد کس وجہ
سے ہوتا ہے |
ماہرین آدھے سر کے درد کی کوئی حتمی وجہ دریافت نہیں
کرسکے لیکن کچھ عوامل ہیں جن کی وجہ سے یہ درد متحرک ہوجاتا ہے جیسے دماغ
میں سیرٹون کیمیکل کی کمی۔ اس کے علاوہ شدید گرمی یا سردی، پانی کی کمی،
تیز روشنی، خواتین کے اندر ہارمونز میں تبدیلی، نیند کی کمی، الکوحل کا
استعمال، سگریٹ نوشی، غیر معمولی بو، شدید جسمانی سرگرمی۔ |
|
کھانے جو
آدھے سر کے درد کا باعث بنتے ہیں |
جنک فوڈ یعنی برگر وغیرہ، بہت زیادہ کافی،اچار، الکوحل
اور ڈیری اشیاء جیسے مکھن، دودھ اور دہی وغیرہ آدھے سر کا درد بڑھا سکتی
ہیں البتہ ہر ایک کی حساسیت الگ الگ ہوتی ہے۔ |
|
|
آدھے سر کے درد میں آرام
دینے کے چند طریقے |
|
1- ہلکی نیلی روشنی: تیز
روشنی سر درد کو مذید بڑھاتی ہے البتہ دھیمی نیلی روشنی آنکھوں کے لئے
ٹھنڈک کی وجہ بنتی ہے جس سے سکون کا احساس ہوتا ہے۔ درد کی صورت میں نیلی
روشنی والے کمرے میں لیٹ جائیں۔ |
|
2- پودینے کا تیل : پودینے
کا تیل ہلکے ہاتھ سے مساج کرنے سے آدے سر کے درد میں آرام آتا ہے نیز اس کی
خوشبو اور ٹھنڈی تاثیر الٹی اور متلی کی کیفیت کو کم کرتی ہے۔ |
|
3- میگنیشئیم سے بھرپور خوراک:
ڈاکٹر کی تجویز پر میگنیشئیم کا کوئی سپلیمینٹ بھی لیا جاسکتا ہے البتہ
پیلی، نارنجی اور ہری سبزیاں، براؤن چاول اور بیریز میگنیشئیم سے بھرپور
ہوتے ہیں۔ |
|