میں روز واک کرتا ہوں لیکن وزن کم ہی نہیں ہورہا۔۔۔ چہل قدمی کو پرُاثر بنانے کے 5 بہترین طریقے

image
 
اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لئے چہل قدمی یا واک کو اپنا معمول بنالیتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد جب چہل قدمی سے کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں ملتا تو وہ مایوس ہوجاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ میں روزانہ واک کرتا ہوں لیکن وزن پھر بھی کم نہیں ہورہا اس کے علاوہ کچھ لوگ چہل قدمی سے پیر میں درد یا دیگر مسائل کی شکایت بھی کرتے ہیں۔ دراصل چہل قدمی صحت کے لئے مفید تو ہے لیکن اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا صرف اچھی صحت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو چند باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ وہ ضروری باتیں ہم آپ کو نیچے بتا رہے ہی۔
 
1- پانی کی کمی
اگر آپ طویل چہل قدمی کے لیے جانا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو- اس کے لیے دن بھر پانی کا استعمال کرنے کے علاوہ چہل قدمی کے لیے نکلنے سے 30 منٹ قبل 2 کپ پانی لازمی پیجیے- اور واپسی پر پانی کا استعمال لازمی کریں اس کے علاوہ سوڈا وغیرہ سے پرہیز کریں-
image
 
2- مناسب جوتوں کا استعمال
وزن کم کرنے کے لیے اگر چہل قدمی کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کے لیے جوتوں کا انتخاب بھی درست ہونا چاہیے- چہل قدمی کے دوران ایسے جوتے استعمال کریں جو آپ کے لیے آرام دہ ہوں نہ بہت ڈھیلے اور نہ زیادہ سخت- اس سے ایک تو آپ چوٹ سے محفوظ رہیں گے اور دوسرا آرام دہ جوتوں کی بدولت دیر تک چہل قدمی کر سکیں گے-
image
 
3- فارم پر فوکس کریں
چہل قدمی کے دوران اپنی پیٹھ کو بالکل سیدھا رکھیں اور اس کے علاوہ ٹھوڑی کو اوپر کی جانب جبکہ کندھوں کو بھی سیدھا رکھیں- یہ فارم آپ کے چہل قدمی کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور آپ بغیر تھکان کے دیر تک چہل قدمی کرسکیں گے-
image
 
4- تیز رفتار میں چہل قدمی
وزن میں کمی کے لیے ضروری ہے کہ تیز رفتار میں چہل قدمی کریں- یہ بھی دیکھیں کہ آپ کتنی دیر تک تیز تیز چہل قدمی کرسکتے ہیں اور اس رفتار کو برقرار رکھ سکتے ہیں- مختلف وقفوں میں مختلف رفتار کے ساتھ چلنا آپ کیلوریز کو زیادہ جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کے علاوہ یہ چہل قدمی کو دلچسپ بھی بناتا ہے-
image
 
5- بلندی کی جانب
چہل قدمی کرتے ہوئے پہاڑی راستے یا بلندی کی جانب جانے والا راستے کا انتخاب بہترین ثابت ہوسکتا ہے- تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اونچائی کی جانب جانے والے راستے ورزش کی شدت کو بڑھا سکتے ہیں جبکہ ٹانگوں اور جوڑوں پر اثر کو بھی کم کرسکتے ہیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: