سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ سونف کے 5 ایسے فائدے جو آپ کو بڑے مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

image
 
کھانے کے بعد تھوڑا سا سونف کھانا ہماری روایت کا حصہ ہے۔ عام طور پر اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کھانے کے بعد منہ سے مخصوص بو ختم ہوجائے لیکن سونف کے اس کے علاوہ بھی بہت سے فائدے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ چھوٹے چھوٹے خوشبودار بیج بہت سی بڑی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں گھر میں موجود یہ بظاہر معمولی سے بیج آپ کی صحت کو کس طرح فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
 
1- بے وقت بھوک کو کم کرسکتے ہیں
صحت مند خواتین کے گروہ پر ہونے والی تحقیق کے مطابق دوپہر کے کھانے سے پہلے سونف کو پانی میں ابال کر چائے کی طرح پینے سے کھانے کے دوران بھوک کم محسوس ہوتی ہے اور یہ غذائی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں اس لئے کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔
image
 
2- کینسر سے لڑنے کی خصوصیات
سونف کے اندر موجود طاقتور کیمیائی مرکبات جیسے انیتھول کینسر سے لڑنے میں بہت فعال کردار ادا کرتا ہے۔
 
3- دل کی صحت کے لئے اچھا ہے
 سونف کو بلاناغہ کھانے سے دل کی صحت کو مختلف طریقوں سے فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ سونف ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہائی کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔
image
 
4- اینٹی بیکٹیریل
سونف کے بیج اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتے ہیں اور بہت سے بیکٹیریاز جیسے اسٹیفیلوکوکساورئیس، کینڈیڈا، ایسچریچیاکولی وغیرہ کو جسم کے اندر پنپنے سے روکتے ہیں۔
 
5- دماغی صحت کے لئے بھی فائدہ مند
سونف کا عرق بڑھاپے میں یادداشت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے فائدہ مند ہے۔
 
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: