|
|
اکثر بچے میٹھا کھانا پسند کرتے ہیں جس پر والدین کو
کوئی اعتراض بھی نہیں ہوتا کیونکہ بچوں کو چھوٹی عمر میں بڑوں کی طرح صحت
کے سنجیدہ مسائل نہیں لاحق ہوتے البتہ کسی بھی چیز کا بہت زیادہ استعمال
بچوں کی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اس کے علاوہ چند چیزیں
ایسی بھی ہیں جنھیں کبھی کبھار بھی بچوں کو کھلانا صحیح نہیں۔ |
|
1- جوس |
جوس اپنے ذائقے کی وجہ سے بچوں میں بے حد پسند کیا جاتا
ہے لیکن ڈبے کے ایک گلاس جوس میں تقریباً چھ چمچ سے زیادہ چینی ملائی جاتی
ہے اور اکثر ڈبے کے جوس غیر معیاری بھی ہوتے ہیں جن میں ریشہ نہ ہونے کے
برابر ہوتا ہے۔ |
|
|
2- شہد |
شہد کو چھوٹے بچوں کے لئے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے لیکن
اس سے نا صرف الرجی ہوسکتی ہے بلکہ اکثر شہد اپنے اندر بیکٹیریا بھی رکھتے
ہیں جن کی وجہ سے انفیکشن کی بیماری بوٹیلزم ہوسکتی ہے۔ دو سال سے چھوٹی
عمر کے بچوں کو شہد دینا مناسب نہیں۔ |
|
|
3- انگور |
انگور وٹامن اور منرل سے بھرپور تو ہیں لیکن یہ حلق میں
پھنس سکتے ہیں جنھیں نکالنا ایک چھوٹے بچے کے بس کی بات نہیں اس کے علاوہ
یہ ہضم ہونے میں بھی قدرے مشکل ہیں اس لئے دو سال سے کم عمر بچوں کو انگور
کے بجائے کیلا دیں جو انگور کا بہترین متبادل ہے۔ |
|
|
4- ملٹی وٹامن ٹیبلیٹس |
بچوں کی طبعیت میں کمی بیشی دیکھ کر والدین خود ہی ملٹی
وٹامن کھلانے لگتے ہیں جو کہ کسی طرح مناسب نہیں۔ بچوں میں کوئی بھی دوا
ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنی چاہیے اس کے علاوہ بچوں کو ایسی
غذا اور پھل وغیرہ دیں جس سے وہ تمام ضروری وٹامن قدرتی طور پر حاصل کریں۔ |
|
5- مِلک شیک |
سوڈا ڈرنک کے مقابلے میں والدین اپنے بچوں کو ملک شیک
دینا پسند کرتے ہیں جب کہ اس میں بھی چکنائی اور چینی کی اتنی ہی مقدار
شامل ہوتی ہے جتنی کہ سوڈا ڈرنک میں۔ آئے دن اس میٹھے مشروب کا استعمال
بچوں میں دل کی بیماری پیدا کرسکتا ہے۔ |
|