یوم بدر سے ماخوذ پیغام

حق و باطل کی جنگ روزِ اول سے جاری ہے جس کی مختلف صورتیں ہر دور میں ظاہر ہوتی رہتی ہیں انہی میں سے ایک اسلام کی سب سے پہلی جنگ غزوہ بدر ہے جس میں تائید الہی کی بدولت مسلمان کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوئے

حق و باطل کی جنگ روزِ اول سے جاری ہے جس کی مختلف صورتیں ہر دور میں ظاہر ہوتی رہتی ہیں انہی میں سے ایک اسلام کی سب سے پہلی جنگ غزوہ بدر بھی ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی کا طویل ترین سجدہ فرمایا اور دعا فرمائی، صحابہ کرام نے صبر و استقلال اور توکل کی اعلی مثال قائم کی جس کی بدولت اللہ تعالیٰ عنہ نے مسلمانوں کی فرشتوں کے ذریعے مدد فرمائ اور تائید الہی کی بدولت مسلمان کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوئے

اس واقعہ سے بالخصوص موجودہ دور میں مسلمانوں کو کئی سبق آموز پیغامات ملتے ہیں کیونکہ آج کل اسلام اور مسلمانوں پر ہر طرف سے باطل کی یلغار ہے عالمی سطح پر بھی مسلمانوں کو کمزور کرنے اور ان کے حقوق کی پامالی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں

عالَمِ کفر نے آج کل کے مسلمان کو سائنس و ٹیکنالوجی کے نشے، نت نئے فیشن، فحاشی اور عریانی میں مشغول کر رکھا ہے اب دنیا کے حالات دیکھ کر تو گویا کہ زبان حال یہی کہتی ہے کہ اب تو بس اللہ ہی کی مدد آئے! اللہ ہی کی مدد آئے!

تو ضرورت اس بات کی ہے کہ
فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی

یعنی مسلمان جب تک تقوی، صبر اور جذبہ ایمانی سے آراستہ نہیں ہوں گے باطل طاقتوں کے سامنے ہرگز نہیں ٹھہر سکتے، لیکن یہی مسلمان اگر فضائے بدری پیدا کر لیں، تقوی, صبر اور جذبہ ایمانی کی صفات سے متصف ہو جائیں تو پھر دنیا کی کوئی باطل طاقت و قوت ان کے مقابل کامیاب نہیں ہو سکتی اور فرشتے آج بھی مسلمانوں کی مدد کو اتر سکتے ہیں
 

Muhammad Soban
About the Author: Muhammad Soban Read More Articles by Muhammad Soban : 27 Articles with 38359 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.