دل کے دورے پیر کے دن زیادہ پڑتے ہیں... انسانی جسم کی 7 حیرت انگیز باتیں جو آج آپ پہلی بار جانیں گے

image
 
دنیا ویسے تو عجائبات سے بھرپور ہے ہی لیکن انسان اپنی ذات میں خود بھی کسی عجوبے سے کم نہیں۔ انسانی جسم کے متعلق بھی ایسی عجیب و غریب عادتیں اور دیافتیں سامنے آتی ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو آپ کے جسم کے بارے میں کچھ ایسی ہی دلچسپ و عجیب باتوں سے آگاہی دیں گے۔
 
1- دل کے دورے پیر کے دن زیادہ پڑتے ہیں
 یہ بات تو کافی حیرانی والی ہے لیکن سویڈن میں ہوانے والی سائینٹیفیک ریسرچ کے مطابق پیر کے دن لوگوں میں دل کے دورے پڑنے کا تناسب زیادہ ہوتا ہے اور نیوریارک میں کرسمس کی چھٹیوں کے دوران آنے والے پیر کو دل کے دورے پڑنے کے اعداد سال میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ جب کہ جولائی کے مہینے میں ہفتے کے دنوں میں دل کے دورے بہت کم پڑتے ہیں۔
 
2- آپ کا پھیپھڑا پورے ٹینس کورٹ کے برابر ہے
انسانی پھیپھڑا چھوٹے چھوٹے بلبلوں والے خلیات پر مشتمل ہوتا ہے جو سانس کے تبادلے کا کام کرتے ہیں۔ اگر تمام خلیات کے کل رقبے کو ناپا جائے تو یہ پورے ٹینس کورٹ جتنا ہوگا۔
 
3- پوری زندگی ہچکی لینے والا انسان
ہچکی تھوڑی دیر کے لئے بھی آئے تو انسان جھنجھلاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور کسی طرح اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا بھی شخص گزرا ہے جو ہمیشہ اسی تکلیف کا شکار رہا۔ امریکن شہری چارلس اوسبورن 68 سال تک مسلسل ہچکیاں لیتا رہا جو درمیان میں صرف ایک دن بغیر کسی وجہ کے رکی تھیں اور ایک دن کے بعد دوبارہ شروع ہوگئیں۔ چارلس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے لیکن چارلس نے اس تکلیف کو نظر انداز کرکے اپنی زندگی اچھی طرح گزاری اور 96 کی عمر میں فوت ہوگیا۔
 
image
 
4- پیٹ میں موجود بچہ ماں کی مدد کیسے کرتا ہے
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دورانِ حمل ماں کو اگر کسی قسم کی بیماری یا ذخم کا سامنا کرنا پڑے تو اس کے جسم کے اندر موجود بچہ اپنے جسم کے اسی عضو سے اسٹیم سیلز بھیج کر ماں کے جسم کو صحت یاب کرنے میں مدد دیتا ہے۔
 
5- خواتین، مردوں سے زیادہ پلکیں جھپکتی ہیں
ہارمونز کی سطح مختلف ہونے کی وجہ سے خواتین میں ایسٹروجن بہت زیادہ خارج ہوتے ہیں جو انکھوں میں قدرتی نمی پیدا ہونے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ اس وجہ سے خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ پلکیں جھپکنی پڑتی ہیں
 
6- ہم صبح کے وقت زیادہ لمبے کیوں ہوتے ہیں
صبح کے وقت ہم لیٹے ہوئے ہوتے ہیں تو وزن کے دباؤ کی وجہ سے ہماری کمر میں موجود ڈسک پتلی ہوجاتی ہے نتیجتاً ہمارا وزن لمبا ہوجاتا ہے۔ جب ہم کھڑے ہوتے ہیں تو وزن معمول کے مطابق ہوجاتا ہے۔
 
image
 
7- آنکھوں میں دو پیوپلز
یہ حالت “پولیکوریا“ کہلاتی ہے۔ اکثر لوگوں کی آنکھوں میں دو پیوپلز پائے جاتے ہیں لیکن ان کا اثر بینائی پر نہیں پڑتا اور اس حالت میں مبتلا افراد بھی ہماری طرح ہی دیکھتے ہیں کیونکہ ان کا صرف ایک ہی پیوپل کام کرتا ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: