فش آئل کیپسول کھاتے ہیں تو یہ ضرور پڑھ لیں۔۔۔ ماہرین کے خوفناک انکشافات

image
 
یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا جسم فیٹی ایسڈ خود نہیں بنا سکتا لیکن مختلف غذاؤں کے زریعے اس کی کمی پوری کرنی پڑتی ہے جس میں گری دار میوے، مچھلی شامل ہیں۔ بہت سے لوگ جنھیں مچھلی کھانا پسند نہیں ہوتی وہ فش آئل کیپسولز کھا کر یہ کمی پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
فش آئل کیپسولز کھانے کے یوں تو کافی فائدے ہیں جیسے یہ جسم میں سوجن کو کم کرتا ہے، جلد کے مسائل کم کرتا ہے۔ لیکن حالیہ ریسرچ کے مطابق فش آئل کیپسول سے دل کی صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے
 
image
 
دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوسکتی ہے
یورپی ہارٹ جرنل کے مطابق اگرچہ لوگ فش آئل کیپسول دل کی صحت بہتر بنانے کے لئے کھاتے ہیں لیکن اس کے کچھ خطرات بھی ہیں جیسے اس سے Atrial fibrilation یعنی دل کی دھڑکن کا بہت تیز اور بے ترتیب ہونا شامل ہے
 
آٹریل فیبریلیشن میں دھڑکن کا بے ترتیب ہونے کے علاوہ خون کے جمنے اور فالج ہونے کے امکانات بھی ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کو پہلے سے ہی دل کی بیماریاں لاحق ہیں وہ آٹریل فیبریلیشن کے مرض کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں اس لئے اگر آپ فش آئل کیپسول کھاتے ہیں تو اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: