|
|
جسم کا بہت بڑا حصہ پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔ جب جسم میں
پروٹین کی کمی ہوجاتی ہے تو اس کا اثر ایک دو اعضاء پر نہیں پورے جسم پر
پڑتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں 1 بلین افراد میں پروٹین کی کمی
ہے جس میں 30٪ بچے شامل ہیں۔ ہم آپ کو کچھ ایسی نشانیاں بتا رہے ہیں جس سے
آپ یہ پتا چلاسکتے ہیں کہ آپ کے جسم میں پروٹین کی کمی ہے یا نہیں |
|
1- بہت زیادہ بھوک محسوس
ہونا |
اگر آپ کو بہت زیادہ بھوک محسوس ہو تو اس کا ایک مطلب یہ
ہوسکتا ہے کہ آپ کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹس اور شکر کی مقدار زیادہ ہے
اور پروٹین کی کم۔ اس لئے اپنی خوراک کو متوازن رکھیں اور پروٹین کا کچھ
حصہ ہر خوراک میں شامل کریں |
|
2- ناخن پر سفید دھبے |
پروٹین کی کمی سے ناخن پر سفید اور زرد دھبے پڑسکتے ہیں
اس کے علاوہ ناخن کمزور اور آسانی سے ٹوٹنے لگتے ہیں |
|
|
|
3- بے جان جلد |
پروٹین جلد کی افزائش میں نمایاں کرداد ادا کرتی ہے اور
نئے خلیات بناتی ہے جو پرانے خلیات کی جگہ لے لیتے ہیں لیکن اگر جلد بے جان،
خشک اور قدرتی چمک سے محروم ہے تو اس کی وجہ پروٹین کی کمی ہوسکتی ہے |
|
4- بالوں کا گرنا |
بال 90٪ کیراٹن نامی پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں اس لئے
پروٹین کی کمی کا سب سے زیادہ اثر بالوں پر پڑتا ہے۔ بال جھڑنا، دو مونہے
ہونا اور الجھے ہوئے رہنا پروٹین کی کمی کی نشانی ہوسکتی ہے |
|
5- نیند کی کمی |
پروٹین میں اماینو ایسڈ ہوتا ہے جو دماغ کو پرسکون کرتا
ہے اور نیند لانے میں مدد کرتا ہے۔ نیند نہ آنے کی وجہ پروٹین کی کمی
ہوسکتی ہے اس لئے سونے سے پہلے پروٹین والی خوراک سے مدد لی جاسکتی ہے |
|
6- دماغی کمزوری |
نئی چیزیں سیکھنے میں دشواری، یادداشت میں کمزوری اور
دماغ میں دھند چھائی رہے تو یہ بھی پروٹین کی کمی ہوسکتی ہے ایک تحقیق میں
کہا گیا ہے کہ ڈوپامائن ، ایپیینفرین اور سیرٹونن، پروٹین میں پائے جاتے
ہیں جو دماغی صحت بہتر بنانے کے لئے ناگزیر ہیں |
|