کیا انسان کان سے دیکھ سکتا ہے؟ انسانی جسم سے متعلق 5 ناقابلِ یقین باتیں جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں گی

image
 
انسانی جسم حیرت انگیز کمالات کا مجموعہ ہے۔ کچھ باتیں سن کر تو یقین نہیں آتا کہ واقعی ایسا ممکن بھی ہے لیکن سچ تو بہر حال سچ ہے۔ انسانی جسم کے کچھ اعضاء غیر معمولی خصوصیات کے حامل ہیں جن میں سے چند ایک کےبارے میں ہم آپ کو نیچے آگاہ کریں گے
 
1- دماغ بلب جلا سکتا ہے
ہمارے دماغ میں تقریباً سو بلین خلیے ہوتے ہیں جنھیں سائنس کی دنیا میں نیورون کہا جاتا ہے۔ یہ نیورون ہمارے بات کرنے، سوچنے غرض ہر عمل کے دوران کیمیائی مادے اور سگنل پیدا کرتے ہیں۔ اگرچہ ایک نیورون بہت کم. مقدار میں بجلی پیدا کرتا ہے لیکن دماغ کے تمام نیورون اتنی بجلی بناسکتے ہیں کہ ایک کم واٹ والا بلب جلا سکیں-
image
 
2- خوشبو اور یادداشت
ایسا تجربہ آپ کو کبھی نہ کبھی ضرور ہوا ہوگا کہ ایک مخصوص بو نے آپ کو ماضی میں ہونے والی کسی واقعے یا شخصیت کی یاد دلائی ہو۔ دراصل ہماری سونگھنے کی حس کا یادداشت سے بہت گہرا تعلق ہے انسان کے ارتقائی دور میں خطرے سے نمٹنے کے لئے بو کا گہرا احساس ہونا بہت ضروری تھا اور پھر یہ ضرورت، انسانی فطرت کا حصہ بن گئی۔ اس لیے ایسی بو کا حسیات کو چھونا جو آپ پہلے بھی سونگھ چکے ہوں آپ کو ماضی کی سیر کرادیتی ہے-
image
 
3- کیا آپ 20 کلو وزنی پتھر اٹھا سکتے ہیں؟
یقیناً اس کا جواب نفی میں ہوگا لیکن اگر 20 کلو کے کسی شخص کو اٹھانا ہو تو یہ کوئی اتنا مشکل کام نہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ انسان پتھر یا کسی وزنی چیز کو نہیں البتہ اسی وزن کے دوسرے انسان کو اٹھا لیتا ہے؟ دراصل اس کی وجہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو کششِ ثقل کے مطابق ڈھال لیتا ہے اور اپنا وزن جسم کے مختلف حصوں میں بانٹ دیتا ہے نیز انسان یا بچے کو اٹھاتے ہوئے اس کے گرد ہاتھ لپیٹا جاسکتا ہے جو یہ کام اور بھی آسان کردیتا ہے جبکہ وزنی اشیاء کے ساتھ ایسا کرنا ممکن نہیں-
image
 
4- کیا آپ کان سے دیکھ سکتے ہیں؟
بظاہر تو ایسا ممکن نہیں لیکن آپ نے یہ بھی غور کیا ہوگا کہ نابینا افراد صحیح راستوں کا تعین کیسے کرلیتے ہیں۔ اس بارے میں سائنسدانوں نے ڈینئیل نامی نابینا شخص کے دماغ کا مطالعہ کیا۔ ڈینئیل کے دماغ کا ایک حصہ راستوں کا تعین کرنے کے لئے آواز سنتے ہوئے روشن ہوجاتا تھا جس سے انھوں نے اس بات کا اندازہ لگایا کہ نابینا افراد کی حس سماعت بالکل دیکھنے کی طرح مددگار ہے-
image
 
5- آپ کے دماغ کی اسٹوریج کتنی ہے؟
 ہمارے دماغ میں تقریباً 1 ارب نیوران ہیں۔ ان میں سے ہر ایک دوسرے نیوران سے ایک ہزار کنیکشن بنتے ہیں۔ اس سے دماغ کو تقریبا 2.5 2.5 پیٹا بائٹس یعنی 1 ملین گیگا بائٹس کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش مل جاتی ہے۔ اگر ہم اس کا موازنہ ڈیجیٹل ویڈیو کی لمبائی سے کریں تو یہ 30 لاکھ گھنٹے کے ٹی وی شوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اس ویڈیو کو 300 سال سے زیادہ عرصے تک نان اسٹاپ چلایا جاسکتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: