چارجر پر ڈسٹ بن کا نشان کیوں بنا ہوتا ہے؟ جانیے چارجر پر موجود 5 ایسے نشانات کے بارے میں جن کا جاننا آپ کے لیے بہت ضروری ہے

image
 
موبائل تو اب بچے بچے کے ہاتھ میں پاس موجود ہے لیکن بہت کم لوگ موبائل کے ساتھ دی گئی ہدایات کے بارے میں پڑھنا گوارا کرتے ہیں۔ موبائل کے ساتھ ملنے والا چارجر انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن لوگ اس بات سے بھی واقفیت نہیں رکھتے۔ البتہ اگر آپ موبائل چارجر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو پتا چلے گا اس پہ کچھ نشان بنے ہوتے ہیں جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں لیکن وہ ایک خاص مقصد کے تحت ہماری اپنی حفاظت کے لئے دئیے جاتے ہیں۔ آئیے آپ کو موبائل چارجر میں موجود ان نشانات کے بارے میں بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی ان کی حساسیت سے آگاہ ہوسکیں
 
1- CE کا نشان
اس نشان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چارجر بنانے والی کمپنی اس بات کو واضح کررہی ہے کہ چارجر بنانے کی اصل ذمہ دار موبائل کمپنی ہے جن کی دی گئی ہدایات کے تحت ہی چارجر کو بنایا گیا ہے۔ بعد ازاں چارجر سے ہونے والے کسی نقصان کا ذمہ دار چارجر بنانے والی کمپنی نہیں بلکہ موبائل کمپنی کو ہی سمجھا جائے۔
image
 
2- ڈسٹ بن
ڈسٹ بن کے اوپر کراس دراصل تنبیہی نشان ہوتا ہے اس کا مطلب کہ چارجر خراب ہونے کے بعد یا اگر استعمال میں نا رہے تو اسے کچرے کے ڈبے میں نہ پھینکا جائے۔ چارجر کو بنانے میں ایسی چیزیں شامل ہوتی ہیں جو کچرے کے ڈبے میں پھینک دی جائیں تو ان سے دھماکے، آگ لگنے اور کوئی حادثہ پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس کو ڈسٹ بن میں پھینکنے کے بجائے کمپنی کو واپس لوٹا دینا چاہئیے تاکہ وہ اسے ری سایئکل کرکے دوبارہ استعمال کے قابل بنا سکیں
image
 
3- گھر کا نشان
چارجر پر گھر کا نشان اس چیز کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس چارجر کو گھر کے محفوظ مقام اور نارمل درجہ حرارت پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چارجر کو کسی زیادہ درجہ حرارت یا دھوپ والی جگہ پر قطعی استعمال نا کیا جائے۔
image
 
4- وی کا نشان
اس نشان کا مقصد چارجر کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ وی نشان دراصل رومن میں 5 کے ہندسے کو ظاہر کرتا ہے جس کا مقصد چارجر کی صلاحیت اور افادیت کو ظاہر کرنا ہے۔
image
 
5- دو ڈبے
اس نشان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چارجر ڈیوائس کو ڈبل پروٹیکشن سے بنایا گیا ہے۔ اور اس کی بناوٹ میں خطرات کو کم سے کم رکھنے کا خیال رکھا گیا ہے البتہ ڈیوائس کو احتیاط سے استعمال کرنا لازم ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: