دبئی میں آج کل بارشیں زیادہ کیوں ہو رہی ہیں؟ کیا اس کی وجہ مصنوعی بارش ہے؟ سائنسدان یہ کام کیسے کرتے ہیں، جانئیے۔

image
 
پاکستان کے شہروں میں مناسب انفراسٹرکچر نہ ہونے اور بغیر منصوبہ بندی کے آبادکاری کی وجہ سے بارش جیسی نعمتِ خداوندی بھی زحمت بن جاتی ہے۔ خاص طور پر سندھ کے شہری تو یہ طے نہیں کرپاتے کہ شدید گرمی کے موسم اور پانی کی قلت دور کرنے کے لئے بارش کی دعا کریں بھی یا نہیں۔ دوسری طرف دبئی ہے جو بنیادی طور پر صحرا ہے لیکن تعمیر و ترقی کے لحاز سے ہم سے کئی گنا آگے ہونے کی وجہ سے دبئی نے صحرائی خشک اور گرم ترین موسم سے نمٹنے کے لئے چند سالوں سے زیادہ سے زیادہ مصنوئی بارش برسانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تو آئیے جانتے ہیں مصنوئی بارش برسانے کا عمل سائنسدان کس طرح کرتے ہیں اور اس سے کیا کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں
 
بارش کی بوندیں کیسے بنتی ہیں
ایک عام بادل انتہائی ننھی ننھی بوندوں سے مل کر بنتا ہے۔ بادل کو بارش برسانے کے لئے بوندوں کا بھاری ہونا ضروری ہے۔ بادل میں موجود بوندیں تین چیزوں سے بھاری ہوتی ہیں
 
دھول ، مٹی
 
دھواں
 
فضا میں موجود آسمانی ملبہ meteoric debris
 
 ان چیزوں میں سے کوئی بھی چیز بادل میں موجود بوندوں کو بھاری بنا دیتی ہے اس عمل کو condensation nuclei کہتے ہیں۔ مصنوعی بارش برسانے کے لئے یہی عمل خود کیا جاتا ہے
 
مصنوعی بارش کیسے کی جاتی ہے
دبئی میں یہی کام National Center of Meteorology کا ادارہ کرتا ہے۔ اس ادارے کے ایک ماہر مسٹر عمر نے بتایا کہ ایک بادل بارش کرتا ہے تو اپنا 40 سے 50 فیصد پانی برسا دیتا ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ بادل اور زیادہ پانی برسائے اس لئے سائنسدان ایسی تیکنیک استعمال کرتے ہیں جن سے بادل 15 سے 30 فیصد زیادہ پانی برساتا ہے
 
image
 
اس عمل کے لئے بادلوں پر نظر رکھی جاتی ہے کہ کون سا بادل زیادہ بارش برسانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بادل کا انتخاب کرکے پہلے سے تیار کیے ہوئے جہازوں کو بادل کے اوپر بھیجا جاتا ہے جو بادل پر پوٹاشیئم کلورائیڈ، سوڈیئم کلورائیڈ اور میگنیشیئم کے مرکبات اسپرے کرتے ہیں۔ یہ تمام اجزاء دراصل وہ نمکیات ہوتے ہیں جو بادل میں National Center of Meteorology پیدا کرتے ہیں۔ دبئی میں اس عمل کے زریعے 2017 میں 242 بار کلاؤڈ سیڈینگ کا عمل کیا گیا۔
 
image
 
سارا سال موسم ٹھنڈا
خلیج ٹائم کی رپورٹ کے مطابق دبئی اپنے شدید اور گرم موسم کو پورا سال ٹھنڈا رکھنے کے لئے سارا سال مصنوعی بارش کرنا چاہتا ہے تاکہ شہریوں کے لئے موسم خوشگوار بنایا جاسکے
 
کم لاگت میں صاف پانی کا حصول
 دبئی میں سمندری کھارے پانی کو صاف کرکے قابل استعمال بنایا جاتا ہے جس پر بڑے پیمانے پر لاگت آتی ہے جبکہ ہیڈ آف کلاؤڈ سیڈینگ، خالد محمد العبیدی کے مطابق اگر زیادہ بارش برسے گی تو اس سے زیادہ صاف پانی حاصل کیا جاسکے گا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: