داستانِ سَحرِ مصر و داستانِ تَسخیرِ مُوسٰی !!

شاکر دین سلائی سنٹر چیچہ وطنی کے لیے ایک استاد کی تنخواہ درکار ہے
رابطہ 0335690997

#العلمAlilmعلمُ الکتاب سُورَہِ طٰہٰ ، اٰیت 65 تا 76 اخترکاشمیری
علمُ الکتاب اُردو زبان کی پہلی تفسیر آن لائن ھے جس سے روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ اَفراد اِستفادہ کرتے ہیں !!
براۓ مہربانی ھمارے تمام دوست اپنے تمام دوستوں کے ساتھ قُرآن کا یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں !!
اٰیات و مفہومِ اٰیات !!
قالوا
یٰموسٰی اماان
تلقی واما ان نکون اول
من القٰی 65 قال بل القوافاذا
حبالھم وعصیھم یخیل الیہ من سحر
ھم انھا تسعٰی 66 فاوجس فی نفسہٖ خیفة
موسٰی 67 قلنا لاتخف انک انت الاعلٰی 68 والق ما
یمینک تلقف ماصنعواانماصنعواکید سٰحر ولا یفلح الساحر
حیث اتٰی 69 فالقی السحرة سجدا قالوااٰمنا برب ھٰرون و موسٰی 70
قال اٰمنتم لہ قبل ان اٰذن لکم انہ لکبیرالذی علمکم السحر فلاقطعن ایدیکم
وارجلکم من خلاف ولاصلبنکم فی جذوع النخل ولتعلمن اینا اشد عذاباوابقٰی 71
قالوالن نؤثرک علٰی ماجاءنا من البینٰت والذی فطرنا فاقض ماانت قاض انما تقضی ھٰذہ
الحیٰوة الدنیا 72 انااٰمنا بربنا لیغفرلنا خطٰیٰناومااکرھتنا علیہ من السحر واللہ خیروابقٰی 73
انہ من یات ربہ مجرما فان لہ جھنم لایموت فیھا ولایحیٰی 74 ومن یاتہٖ مومنا قد عمل الصٰلحٰت
فاولٰئک لھم الدرجات العلٰی 75 جنٰت عدن تجری من تحتہاالانھٰر خٰلدین فیھا وذٰلک جزٰٓؤ من تزکٰی 76
سَحر کے مقابلے کا میدان سَج بَھر گیا تو ساحرانِ مصر نے مُوسٰی سے کہا کہ اگر تُم چاہو تو اپنے ساحرانہ جوہر دکھانے کے لیۓ ھمارے خلاف خود پہل کرلو اور اگر چاہو تو ہمیں پہل کرنے کا موقع دے دو ، مُوسٰی نے کہا کہ مُجھے کوئی جلدی نہیں ھے اِس لیۓ بہتر ہو گا کہ تُم ہی پہل کرو اور مُوسٰی کا یہ جواب سُن کر جب ساحرانِ مصر نے اپنی ثوبی اور چوبی رَسیاں زمین پر ڈالیں تو وہ سانپ بن کر بھاگنے دوڑنے لگیں جن کو دیکھ کر مُوسٰی کا دل دَہل گیا اور اُس وقت ھم نے مُوسٰی سے کہا کہ تُم اِن رَسّی کے سانپوں سے اور لَکڑی کے اَزدھوں سے بالکُل نہ ڈرو بلکہ اگر تُم اپنے سیدھے ہاتھ میں پکڑی ہوئی اِس چوبی لاٹھی کو زمین پر ڈال دو گے تو وہ اِن سب سانپوں اور اَزدھوں کو نگل جاۓ گی اور اِن پر تُمہاری برتری قائم ہو جاۓ گی کیونکہ اِن لوگوں کے پاس تو جادُو کے وہ باطل شُعبدے ہیں جو باطل کے مقابلے میں اِن کے کام آتے ہیں ، حق کے مقابلے میں اِن کے کُچھ بھی کام نہیں آتے اور پھر جیسے ھمارے حُکم سے مُوسٰی نے اپنی لاٹھی زمین پر ڈالی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے اُن سارے جادُوئی شُعبدوں کو نگل گئی اور ساحرانِ مصر یہ کہہ کر سجدے میں گِر گۓ کہ ھم تو مُوسٰی و ھارُون کے رَب پر ایمان لے آۓ ہیں ، فرعون نے یہ دیکھا اور جب یہ سُنا تو وہ تڑپ کر بولا کہ تُم جو میری اجازت کے بغیر ایمان لاۓ ہو تو میں بھی تُمہارے اِس عمل سے یہ بات سمجھ گیا ہوں کہ مُوسٰی تُم سب کا مُعلم ھے اور تُم سب مُوسٰی کے مُتعلّم ہو اور تُم نے ایک ملّی بھگت سے یہ مقابلہ کیا ھے اور تُم نے ایک ملّی بھگت سے اِس مقابلے میں شکست کھائی ھے ، میں تُم سب کے سیدھے ہاتھ اور اُلٹے پیر کٹواکر تُم کو کھجُور کے تنوں کے ساتھ لَٹکواکر پھانسی دوں گا ، مصر کے اُن ساحروں نے کہا کہ اَب تو ھم پر پُورا حق واضح ہوگیا ھے اور پُوری طرح سے واضح ہو گیا ھے اور حق واضح ہونے کے بعد اَب ھم کبھی بھی تُجھے حق پر ترجیح نہیں دیں گے ، اَب تُو اپنی اِس جادُو نگری میں ھمارے خلاف جس کو جو حُکم دے سکتا ھے وہ ضرور دے اور ھمارے خلاف جُو کُچھ بھی تیرے بَس میں آتا ھے وہ کر گزر لیکن ایمان لا نے کے بعد اَب ھم تُیری جادُو نگری سے نفرت کرتے ہیں اور اللہ سے اپنی معصیت کی معافی کی اُمید رکھتے ہیں کیونکہ ھم یہ بات جان چکے ہیں کہ جو انسان معصیت کار بن کر اللہ کے سامنے جاۓ گا وہ اُس جَلتی جَلاتی جہنم میں ڈال دیا جاۓ گا جس جَلتی جَلاتی جہنم میں اِس جَلتی جَلاتی زندگی پر کبھی بھی موت نہیں آۓ گی اور اُس میں وہ جَلتی جَلاتی زندگی کبھی بھی سکون نہیں پاۓ گی اور جو ایمان دار نسان اپنی صلاحیتِ کار لے کر اللہ تعالٰی کے سامنے جاۓ گا تو وہ وہاں پر اُس اَعلٰی حیات کا حامل بن جاۓ گا جس اَعلٰی حیات کا اَعلٰی کا بدلہ اللہ تعالٰی کی وہ اَعلٰی جنت ہو گی جس کی اَعلٰی زمین ایک خود کار آبی نظام سے سیراب ہوتی رہتی ہوگی اور ہر ایک موسم میں ہر ایک قسم کی خوراک بھی پیدا کرتی رہتی ہو گی !
مطالبِ اٰیات و مقاصدِ اٰیات !
اِس سُورت کی اِن اٰیات سے پہلی اٰیات میں پہلے مُوسٰی و ھارُون کی مصر میں آمد کا مضمون بیان ہوا تھا ، اِس پہلے مضمون کے بعد مُوسٰی و فرعون کی مُلاقات و مُکالمات کا دُوسرا مضمون بیان ہوا تھا اور پھر اِن دو مضامین کے بعد مُوسٰی و فرعون کے ناکام مذاکرات کا تیسرا مضمون بیان ہوا تھا اور اِن ناکام مذاکرات کے بعد فرعون نے مُوسٰی و ھارُون کو اپنے زمانے کے دو بڑے جادُوگر قرار دے کر مُوسٰی و ھارُون کے بڑے جادُو کا مقابلہ کرنے کے لیۓ اپنی زمین کے سارے بڑے بڑے جادُو گروں کو بُلا لیا تھا اور اُن تفصیلات کے بعد اَب موجُودہ اٰیات میں اُس مقابلے کی تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں جس مقابلے میں مُوسٰی و ھارُون کو شکست دینے کے خیال سے آنے والے مصری جادُو گر فرعون کے اقتدار و اختیار سے بغاوت کر کے اللہ تعالٰی پر ایمان لے آۓ تھے ، اٰیاتِ بالا میں پہلے ساحرانِ مصر کی اُس ساحرانہ خود اعتمادی کا ذکر کیا گیا ھے جس ساحرانہ خود اعتمادی کی بنا پر اُنہوں نے مُوسٰی علیہ السلام کو اپنے خلاف پہلی چال چلنے اور اپنے اُوپر پہلا وار کرنے کی دعوت دی تھی اور مُوسٰی علیہ السلام کے انکار کے بعد اُنہوں نے مُوسٰی علیہ السلام پر اپنے آزمُودہ سَحر کا پہلا اور آخری بیکار وار کیا تھا ، موجُودہ اٰیات کی ترتیبِ کلام میں دُوسری بات یہ بیان کی گئی ھے کہ پہلے تو مُوسٰی علیہ السلام ساحرانِ مصر کے اُن ثوبی سانپوں اور چوبی اَزدھوں کو اپنے سامنے بھاگتا دوڑتا ہوا دیکھ کر خوف زدہ ہو گۓ تھے لیکن جب اللہ تعالٰی نے اُن کو کامیابی کی نوید دے کر اپنی دستی لاٹھی زمین پر ڈالنے کی ھدایت کی اور مُوسٰی علیہ السلام نے اللہ تعالٰی کی ھدایت اپنی دَستی لاٹھی زمین پر ڈال دی تو مُوسٰی علیہ السلام کی وہ دَستی لاٹھی چشمِ زدن میں جادُو کے اُس سارے سانپوں اور سارے ازدھوں کو نگل گئی اور اِس صورتِ حال کو دیکھتے ہی مصر کے سارے حاضر باش ساحر اللہ تعالٰی پر ایمان لے آۓ اور اٰیاتِ بالا میں تیسری بات یہ بیان کی گئی ھے کہ فرعون نے اِس مقابلے کے اِن غیر مُتوقع نتائج کو دیکھ کر اپنے ساحروں کو تلمیذِ مُوسٰی قرار دیا اور اُن سب کو سزاۓ موت کا حُکم بھی سُنا دیا لیکن ایمان لانے کے بعد فرعون کے اُن ساحروں نے فرعون پر یہ اَمر واضح کر دیا کہ اُن کو موت کے بعد ایمان کے بدلے میں ملنے والی اللہ تعالٰی کی دائمی رحمتوں اور راحتوں کے مقابلے میں ملنے والی اُس کی یہ عارضی سزا ہزار جان سے قبول ھے جو فرعون اُن کو دے سکتا ھے اور اِن ہی اٰیات میں اُن ہی نُو مُسلم ساحروں کی زبانی یومِ محشر کی وہ داستان بھی بیان کردی ھے جس داستان میں ایمان دار انسانوں کو دائمی راحتیں ملنے اور نافرمان انسانوں کو دائمی اذیتیں ملنے کا ایک مُفصل بیان ھے !!
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 461630 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More