دونوں کے نام میں ’’ن‘‘ آنا ضروری ہے.. ستاروں کے بچوں کے ملتے جلتے نام

image
 
یہ تو بہت پرانی روایت ہے کہ بچوں کے ناموں میں مماثلت کو سراہا جاتا تھا اور کوشش کی جاتی تھی کہ جو نام پہلے بچے کا ہے اسی سے ملتا جلتا نام ڈھونڈا جائے۔۔۔شوبز ستاروں میں سے اکثر اس بات پر ابھی بھی عمل کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔
 
بلال قریشی کے بیٹے
اداکار بلال قریشی کے گھر میں ایک بار پھر بیٹے کی خوشی نے قدم رکھا ہے اور انہوں نے تصویر کے ساتھ ہی اپنے دوسرے بیٹے کا نام دنیا کو بتایا رومان۔۔۔ان کے بڑے بیٹے کا نام ہے سوہان اور وہ چاہتے یہی تھے کہ دونوں بچوں کے نام ملتے جلتے لکھے جائیں اور دونوں کے نام کے اختتام میں ن ہی شامل ہو۔۔۔یوں انہوں نے بیٹوں کے نام سوہان ، رومان رکھ دیئے۔۔۔
image
 
فاطمہ آفندی کے بیٹے
اداکارہ فاطمہ آفندی کے گھر بھی دو خوبصورت بیٹے ہیں جن کے نام بہت پیارے ہیں۔۔۔ان کے بڑے بیٹے کا نام ہے المیر۔۔۔اور المیر نام تھوڑا مختلف بھی لگتا تھا۔۔۔اس کے بعد جب دوسرا بیٹا ہوا تو انہو ں نے اس کا نام ماہ بیر رکھا۔۔۔اور اب ان کے دونوں بیٹوں کے نام میں بہت مماثلت ہے ۔۔۔المیر اور ماہ بیر۔۔۔
image
 
ثنا فخر کے بیٹے
اداکارہ ثنا فخر کافی عرصے بعد ہی اپنے بچوں کی تصاویر دکھانے لگی ہیں ورنہ اکثر ان کے بچوں کا ذکر نہیں ہوتا تھا۔۔۔لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔۔۔ان کے بیٹوں کے نام بھی ملتے جلتے ہیں ۔۔۔رایان اور اذلان۔۔۔ثنا کو دونوں بیٹوں کے نام بہت پسند ہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: