لیلیٰ زبیری نے کاظم پاشا کو انہیں ہیروئن لینے کا مشورہ دیا۔۔۔ جنرل ضیاء الحق کے دور میں کیوں عینی زیدی کو کام چھوڑنا پڑا؟

image
 
کچھ لوگ چاہے اسکرین سے دور ہوں لیکن ان کی آنکھیں، ان کے لہجے اور ان کا انداز زہن پر نقش ہوجاتا ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی اثر کیا پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ ’’چھاؤں ‘‘ سے چھا جانے والی عینی زیدی نے۔۔۔
 
عینی ایک پڑھے لکھے امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کی شادی فوج میں ہوئی۔۔۔وہ شادی کے بعد کوئٹہ منتقل ہوئیں اور ہنسی خوشی اپنی گھریلو زندگی کو گزارنے لگیں۔۔۔کوئٹہ میں ہی ان کی ملاقات لیلیٰ زبیری سے ہوئی۔۔۔
 
لیلیٰ زبیری ان دنوں کوئٹہ میں اپنے کام کی وجہ سے رہائش پزیر تھیں۔۔۔انہوں نے عینی زیدی کو مشورہ دیا کہ تم اپنا ٹیلنٹ اور اپنی خوبصورتی کو اسکرین تک پہنچا۔۔۔ان دنوں عینی فارغ تھیں اس لئے انہوں نے بات مان لی اورڈرامہ ’’چھاؤں ‘‘ میں بیلا کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں۔۔۔
 
image
 
پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور و معروف اور کامیاب ترین ڈائریکٹر پروڈیوسر کاظم پاشا اپنے اس یادگار ڈرامہ ’’چھاؤں‘‘ کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ پہلے اس ڈرامے میں فریال گوہر تھیں اور جمال شاہ۔۔۔لیکن فریال گوہر سے کچھ باتوں پر اختلاف کی وجہ سے ان کے ساتھ کام نہیں کیا اور مجبوراً جمال شاہ کو بھی منع کرنا پڑا۔۔۔
 
ابھی کاظم پاشا پریشان تھے کہ کس کو لیں تو لیلی زبیری نے مشورہ دیا کہ میری ایک دوست ہے آپ ان سے ملاقات کریں۔۔پہلی ہی ملاقات میں عینی زیدی کا نام فائنل ہوگیا۔۔۔عینی زیدی اور لیلیٰ زبیری دونوں کے ہی شوہر فوج میں تھے۔۔
 
انہی دنوں جنرل ضیاع الحق نے اقتدار سنبھالا اور انہوں نے یہ حکم جاری کردیا کہ حاضر سروس کا کوئی گھر والا ٹی وی میں نوکری نہیں کر سکتا۔۔۔اس بات کے بعد عینی اور لیلیٰ دونوں کے شوہروں نے استعفی دے دیا۔۔۔لیکن عینی اور ان کے شوہر امریکہ ہی منتقل ہوگئے۔۔۔وہاں جاکر وہ تعلیم دینے لگیں اور پندرہ سال امریکہ میں ہی اپنے بچوں کی تنہا پرورش کرتی رہیں۔۔۔ان کے شوہر کا بھی جوانی میں انتقال ہوگیا اور پھر پندرہ سال بعد وہ پاکستان آگئیں۔۔۔
 
image
 
کاظم پاشا کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت عینی کے ساتھ یہ مسائل نا ہوتے تو وہ پاکستان میں ہی اداکاری کے فن کو ہیروئن کے طور پر جاری رکھتیں۔۔۔
 
انہوں نے واپسی کے بعد اپنا پہلا ڈرامہ ’’محبت صبح کا ستارہ‘‘ کیا جس میں وہ میکال ذوالفقار کی ماں بنیں۔۔۔
 
عوام نے انہیں کھلے دل سے دوبارہ قبول کیا۔۔۔اور پھر انہوں نے مختلف ڈراموں میں ماں کا کردار ادا کرنا شروع کیا۔۔۔آج کل ڈرامہ فتور میں بھی کام کر رہی ہیں۔۔۔عینی زیدی آٹھ ماہ پاکستان میں اور چار ماہ امریکہ میں ہوتی ہیں۔۔۔اپنے بچوں کو ان کے مقام پر پہنچانے کے بعد اب عینی زیدی اپنے خوابوں کو مکمل کر رہی ہیں ۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: