شکریہ قاضی و آغا

اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے مرکزی امیر و خطیب مرکزی جامع مسجد گلگت جناب قاضی نثار احمد صاحب اور اہل تشیع گلگت کے قائد و امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت جناب آغا راحت حسین الحسینی صاحب، آپ دونوں کا بہت شکریہ۔

آپ دونوں نے بہر صورت دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور اپنے بیانات اور مناظرہ و مباہلہ کے چیلنجز سے تحریری رجوع کرکے پوری قوم کو ہیجان سے نکالا۔

علماء دیامر کا بھی شکریہ جنہوں نے پرامن طریقے سے آغا صاحب کے مناظرہ و مباہلہ کے چیلنج کو قبول کیا ۔کسی قسم کا شر و فساد برپا نہیں کیا۔

آپ سب سے امید ہے کہ امن معاہدات گلگت بلتستان(1990 سے 2017 تک جی بی میں کئی مان معاہدات ہوئے ہیں) کی پاسداری کرتے ہوئے آئندہ قوم کو اس طرح کی ہیجانی کیفیت میں مبتلا نہیں کریں گے۔

ہماری قوم سے اور سوشل میڈیا صارفین سے بھی درخواست ہے۔جب دونوں طرف کے مرکزی علماء نے اپنے بیانات واپس لیے ہیں تو آپ حضرات بھی فرقہ وارانہ اور مسلکی گفتگو کو مزید ہوا دینے سے گریز کریں۔

اور باشعور و تعلیم یافتہ احباب بھی مطمئن رہے کہ اب گلگت بلتستان میں شمشان گھاٹ نے سجنا نہیں کہ آپ تماشا دیکھیں۔ اور لوگوں کو آگ میں جلتا دیکھیں۔اور آپ باشعور نوجوانوں نے ان مناظروں اور مباہلوں کو مسترد کرکے قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اچھا کردار ادا کیا۔اور ساتھ بہترین مزاحیہ ادب تخلیق کیا۔آپ کا بھی شکریہ

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا بھی شکریہ کہ آپ نے دیر سے سہی مگر اپنی ذمہ داری کا احساس کیا۔

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 439104 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More