عالمی ماحولیاتی دن اور اس سال کی تھیم... جانیے پاکستان کو آج کیا اعزاز حاصل ہے؟

image
 
عالمی ماحولیاتی دن کا مقصد ملکوں اور لوگوں میں فطرت کے بارے میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ دن ہر سال 5 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن اقوام متحدہ کی جانب سے 1974 سے مستقل منایا جارہا ہے اور ہر سال ایک تھیم متعارف کروائی جاتی ہے تاکہ تھیم پر چلتے ہوئے قدرتی ماحول کو مصنوعی چیزوں کے نقصانات سے بچایا جاسکے
 
اس سال کی تھیم
اس سال بھی اقوام متحدہ کی جانب سے تھیم متعارف کروائی گئی ہے جس کا موضوع "Ecosystem Restoration " ہے یعنی "ماحولیاتی نظام کی بحالی" ۔
 
اگر تھیم کے بارے میں وضاحت سے بیان کیا جائے تو یہ ایک وسیع موضوع ہے اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ کس طرح ہم اپنے ماحول اور فطری مقامات جیسے سمندر، جنگل، جھیل وغیرہ کو خراب ہونے سے بچاسکتے ہیں۔ نیز فضائی، آبی اور آواز کی آلودگی کو کس طرح کم کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں وہ تمام عادتیں ترک یا کم سے کم کرنی ہوں گی جن کی وجہ سے ہمارا قدرتی نظام تباہ ہورہا ہے-
 
image
 
پاکستان کو اس سال کیا اعزاز حاصل ہے
1974 سے ہر سال اقوام متحدہ میں شامل کسی ایک ملک کو اس دن کی میزبانی کا موقع دیا جاتا ہے جہاں سالانہ تھیم کے مطابق تقریبات منعقد ہوتی ہیں اس سال میزبانی کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے البتہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے دنیا کے عالمی وبا کی لپیٹ میں ہونے کی وجہ سے تقریبات کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔ اس لئے ملکی سطح پر تقریبات کا انعقاد ہونا اگرچہ مشکل ہے لیکن پاکستانی عوام ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ضرور ادا کرسکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: