جلدی نہ کریں اس سے کینسر بھی ہوسکتا ہے۔۔۔ 6 عام کام جنھیں کھانے کے بعد کرنا صحت کے لئے خطرناک ہے

image
 
عام طور پر ہم دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور کھانے کے بعد کچھ ایسی عادتیں اپناتے ہیں جو بظاہر عام بلکہ کسی حد تک صحت کے لئے فائدے مند لگتی ہیں لیکن حقیقت میں وہ ہمارے جسم کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم ان ہی عادتوں کا ذکر رہے ہیں جنھیں کھانا کھانے کے بعد اختیار کرنا آپ کی صحت کے لئے مفید نہیں۔ آپ بھی دیکھیں کہیں آپ بھی تو ان عادتوں کا شکار نہیں۔۔۔
 
1- کھانے کے بعد دانت برش کرنا
کھانا کھانے کے بعد دانت صاف کرنا اگرچہ اچھی بات ہے لیکن ڈاکٹرز کے مطابق کھانے کے بعد برش کرنے کے لئے کم سے کم آدھا اور امریکی ڈاکٹرز کے مطابق ایک گھنٹے کا وقفہ دینا ضروری ہے۔ کیونکہ کھانے کے بعد برش کرنے سے دانتوں پر موجود اینیمل کی تہہ خراب ہوتی ہے۔ خاص طور پر سٹرس پھل جیسے لیموں، کینو وغیرہ کھایا ہو تو ایک گھنٹے تک لازمی وقفہ دیں
 
image
 
2- چہل قدمی کرنا
لوگ چہل قدمی یا واک کے لئے کھانے کے بعد کا وقت مقرر کرتے ہیں لیکن طبی ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد واک کرنے میں کم سے کم آدھے گھنٹے کا وقفہ لازمی دینا چاہئیے ورنہ اس سے کھانا ہضم کرنے والا تیزاب منہ تک آسکتا ہے جو السر پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ اس سے نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوتا ہے
 
image
 
3- نہانا
کھانے کے بعد نہانے کے لئے بھی کم سے کم آدھ گھنٹے کا وقفہ دینا مناسب ہوتا ہے۔
 
4- ٹھنڈا پانی پینا
کھانے کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی پینے سے معدہ خوراک کو صحیح طرح ہضم نہیں کرپاتا اس لئے کھانے کے بعد فوری طور پر ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں
 
5- سگریٹ نوشی
سگریٹ نوشی تو ویسے بھی مضرِ صحت عادت ہے لیکن کھانے کے بعد ایک سگریٹ پینا دس سگریٹس پینے کے برابر ہوتا ہے جس کی وجہ سے آنتوں اور معدے کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
 
6- سونا یا لیٹنا
کھانے کے فوراً بعد لیٹنے یا سونے سے کھانا صحیح طرح ہضم نہیں ہوپاتا اور جسم میں بے سکونی پیدا کرتا ہے اس وجہ سے نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: