|
|
ڈنمارک کے فٹ بال کے کھلاڑی کرسٹین اریکسن گزشتہ ہفتے یورپ کے فٹ بال
مقابلوں 'یورپین چیمپیئن شپ' ایک میچ کے دوران دل کی دھڑکن اچانک بند
ہونے سے بیہوش ہو گئے تھے جس کے بعد وہ تین راتیں ہسپتال میں گزار چکے
ہیں جہاں ان کے دل کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ |
|
لیکن ڈاکٹر ابھی یہ معلوم نہیں کر سکے ہیں کہ اچانک ان کے دل کی دھڑکن کیوں
ڈوب گئی تھی اور سردست 'کارڈیک اریسٹ' یا حرکت قلب کے عارضی طور پر ڈوب یا
بند ہو جانے کی وجہ معلوم کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ |
|
فٹ بال ایسوسی ایشن کے دل کے امراض کی کمیٹی کے چیئرمین اور دل کے امراض کے
ماہر پروفیسر سنجے شرما نے بی بی سی کو بتایا کہ 'ایک 29 سالہ نوجوان زندگی
اور موت کی کشمکش سے گزرا۔' 'ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ اصل میں ہوا کیا تھا۔' |
|
برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق حرکت قلب رکنے کی ایک بہت عام وجہ جو کہ جان
لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے وہ دل کی غیر معمولی دھڑکن یا اس میں خلل ہے۔ |
|
دل کی حرکت رکنے کی دیگر وجوہات میں سے ایک وجہ 'کارڈیومایوپیتھی' ہو سکتی
ہے جو کہ موروثی بھی ہو سکتی ہے اور اس میں دل کے پٹھوں پر اثر پڑتا ہے۔ دل
کا سائز یا اس کی شکل تبدیل ہو جاتی ہے اور اس کی شدید صورت 'مایوکرڈیٹس'
میں دل پر ورم آجاتا ہے۔ |
|
پروفیسر شرما نے کہا کہ ایریکسن کے دل کے اب مزید پیچیدہ سکین کیے جائیں گے
تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ دل پر کہیں بہت ہی مہین خراشیں اور کوئی تبدیلیاں
تو نہیں ہیں۔ عام طور پر فٹ بال کے کھلاڑیوں کے دل کے جو سکین کیے جاتے ہیں
ان میں اس قسم کی علامت ظاہر نہیں بھی ہوتیں۔ |
|
برطانیہ میں اس قسم کے سکین کا کیا جانا لازمی ہے اور یہ سکین سولہ سے 25
برس کی عمر کے درمیان ہر کھلاڑیوں کا ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے۔ |
|
اس سکین میں دل کے کام اور دل کی حالت میں تبدیلی کی معمولی سی معمولی سے
معمولی علامت کا پتا لگانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی تمام تر
کوششوں کے باوجود اس کی سو فیصد گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ ان سکین سے ہر
قسم کی پیچیدگیوں کا پتا چل جائے گا۔ |
|
|
|
پروفیسر شرما نے بتایا کہ یہ علامات کم عمری یا 16 سے 25 برس کے لوگوں میں
اکثر ظاہر نہیں ہوتیں۔ 'اکثر یہ علامات 25 یا 30 سال سے پہلے ظاہر ہونا
شروع نہیں ہوتیں۔' |
|
بعض اوقات یہ علامات فٹ بال کے کھلاڑیوں میں میچ کے دوران ظاہر ہوتی ہیں یا
ان کا تعلق کسی حالیہ بیماری اور اس سے دل پر پڑنے والے دباؤ سے بھی ہو
سکتا ہے۔ |
|
جب کبھی کسی شخص میں ان علامات کی تشخیص ہوتی ہے تو ان میں کچھ کا علاج ہو
سکتا ہے یا ان کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے لیکن کچھ پیچیدگیاں لاعلاج ہوتی ہیں
اور ان کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ |
|
حرکت قلب اس وقت رکتی ہے جب دل اچانک انسانی جسم میں خون کی گردش کرنا بند
کر دیتا ہے جس سے جسم میں آکسیجن کی کم ہو جاتی ہے اور انسان بے ہوش کر گر
سکتا ہے اور سانس لینا بند کر سکتا ہے۔ |
|
یہ ہارٹ اٹیک سے مختلف ہوتا ہے جس میں دل کو خون کی
فراہمی بند ہو جاتی ہے اور ایسا اکثر کسی 'کرونری آرٹری' یا شریان میں خون
کا لوتھڑا پھنس جانے سے ہوتا ہے۔ |
|
شاذ و نادر واقعات |
ایریکسن واحد فٹ بال کے کھلاڑی نہیں ہے جن کو 'کارڈیک اریسٹ' کی شکایت ہوئی
ہو۔ |