|
|
پانی ہماری صحت کے لئے مفید ہی نہیں بلکہ یہ زندگی کی
بنیادی ضرورت بھی ہے۔ ہر جاندار خواہ وہ انسان ہو یا پیڑ پودے، پانی کے
بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ پیاس لگنے پر تو ہم پانی پیتے ہی ہیں لیکن اگر ہم.
مخصوص اوقات پر پانی پینے کی عادت ڈال لیں تو یہ ہمارے جسم میں پانی کی کمی
کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ جلد اور موٹاپے جیسی بہت سی بیماریوں کو قابو
کرسکتی ہے۔ تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ مخصوص اوقات جن میں پانی پی کر
آپ صحت کے بہت سے مسائل حل کرسکتے ہیں |
|
1- صبح 8 بجے |
صبح آٹھ بجے پانی پینا آپ کے جسم سے فاضل مادے نکالنے کے
ساتھ جسم کو خوراک کے لیے تیار کرتا ہے۔ یاد رکھیں صبح کا ناشتہ اور پانی
کا گلاس دونوں ہی چیزیں آپ کے دن بھر کی صحت کے لیے ضروری ہیں |
|
|
|
2- دن کے 11 بجے |
اس وقت پانی ضرور پئیں کیوں کہ یہ دوپہر کی بھوک کو قابو
رکھنے میں مدد کرتا ہے اور ساتھ ساتھ جسم کو دن بھر ڈیڑھ لیٹر پانی پینے کے
قابل بناتا ہے |
|
3- دوپہر کھانے کے دوران
1 بجے |
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کھانے کے دوران پانی پینا صحت کے لئے
اچھا نہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دوپہر کو کھانے کے دوران پانی پینا
کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے
|
4- شام کے 4 بجے |
دوپہر کے کھانے کے بعد اس وقت جسم کو پھر پانی کی ضرورت
پوتی ہے اس لئے اس وقت پانی پئیں۔ |
|
5- رات کے کھانے سے پہلے |
رات کے کھانے سے پہلے پانی پینا آپ کی بھوک کو قابو میں
رکھے گا اور دن بھر جتنی مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے اسے پورا کرے گا۔
پیاس کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ پیاس پانی کی کمی سے محسوس ہوتی
ہے جسے بروقت پورا نا کیا جائے تو صحت کے بہت سے مسائل جنم لے سکتے ہیں |
|