|
|
انڈے کا شمار ایسے کھانوں میں ہوتا ہے جس کو بجا طور پر
سپر فوڈ کہا جا سکتا ہے ۔ انڈہ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ایک حصہ
سفیدی اور دوسرا حصہ زردی کہلاتا ہے۔ یہ دونوں حصے غذائيت کے اعتبار سے بہت
فوائد کے حامل ہوتے ہیں- |
|
انڈے کی زردی سفیدی سے
زیادہ مفید |
لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ انڈے کی زردی سفیدی
کے مقابلے میں زیادہ غذائيت اور طاقت کی حامل ہوتی ہے ایک انڈے کی زردی میں
55 کیلوری توانائی موجود ہوتی ہے جب کہ انڈے کی سفیدی میں یہ توانائی صرف
15 کیلوری ہوتی ہے- |
|
انڈے کی زردی طاقت کا
خزانہ |
ماضی میں انڈے کی زردی کے حوالے سے یہ تاثر قائم تھا کہ
اس میں ایسی چکنائی موجود ہوتی ہے جو خون میں کولیسٹرول لیول کا اضافہ کرتا
ہے مگر اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ سنہرے رنگ کی زردی سونے
کی طرح ہی فائدہ مند ہوتی ہے- |
|
|
|
اس میں وٹامن بی 6 ،بی 12، وٹامن اے ڈی اور کے کا خزانہ
پوشیدہ ہوتا ہے جو کہ نہ صرف جسم کو طاقت فراہم کرے بلکہ اس میں موجود کچھ
ایسے وٹامن بھی پائے جاتے ہیں جو کہ دل کی شریانوں کی اندرونی سوزش کو ختم
کر کے دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے- |
|
بوڑھے کو جوان اور بچے
کو توانا بنائے |
انڈے میں موجود آئرن کا نوے فی صد زردی میں موجود ہوتا
ہے اسی طرح انڈے میں موجود کیلشیم کا بھی نوے فی صد زردی میں ہی موجود ہوتا
ہے۔ اتنی بڑی مقدار میں آئرن اور کیلشیم کی موجودگی بزرگ افراد کی ہڈیوں کو
مضبوطی دیتی ہے اور ان کے اندر آئرن کی موجودگی طاقت فراہم کرتی ہے- |
|
اسی طرح بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں کو بھی نشونما کے لیے
آئرن اور کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ انڈے کی زردی سے مل سکتی ہے- |
|
خواتین کو حسین تر بنائے |
انڈے کی زردی کے استعمال سے خواتین بھی اپنی خوبصورتی
میں اضافہ کر سکتی ہیں اس کے لیے انڈے کی زردی کا ماسک بہت مفید ثابت ہو
سکتا ہے اس کے لیے ایک انڈے کی زردی لے ہیں اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ
بادام کا تیل شامل کر لیں۔ |
|
ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں کہ یہ یکجان ہو
جائیں ۔ اس کے بعد انگلی سے دائرے کی شکل میں اس آمیزے کو جلد پر لگائيں
اور اس دوران اس کے خشک ہونے تک خاموشی سے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں خشک
ہونے کے بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں- |
|
|
|
اس ماسک سے چہرے پر سے نہ صرف کیل مہاسوں اور داغ دھبوں
کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جلد کی قدرتی چمک دمک بھی بحال ہوتی
ہے- |
|
کوفتے اور کباب کو ٹوٹنے
سے بچائے |
اکثر قیمے کے کباب یا کوفتے بنانے کے دوران یہ ٹوٹ جاتے
ہیں جس سے کھانے کی شکل بگڑ جاتی ہے اس ٹوٹنے کے عمل سے بچانے کے لیے قیمے
کے اندر انڈے کی زردی کو شامل کرنے سے نہ صرف یہ ٹوٹنے سے بچتے ہیں بلکہ اس
سے ان کی لذت میں بھی اضافہ ہوتا ہے- |
|
انڈے کی زردی کے ان فوائد کے علاوہ اگر آپ بھی کچھ فوائد
جانتے ہیں تو اس کو کمنٹ سیکشن میں شئير کریں تاکہ اس سے دوسرے لوگ بھی
مستفید ہو سکیں- |