|
|
ناخن کی خراب رنگت کو غیر معیاری صابن اور کاسمیٹکس سے
جوڑا جاتا ہے۔ اکثر لوگ یہ بھی سجھتے ہیں کہ کپڑے یا برتن دھونے یا اسی طرح
کے دیگر کاموں سے ناخن ٹوٹ پھوٹ کا شکار یا پھر بدرنگ ہوجاتے ہیں۔ لیکن طب
کے شعبے میں کی گئی کئی تحقیق کے مطابق ناخنوں کے رنگ اور ان کی صحت کا
تعلق براہِ راست ہماری اپنی صحت سے ہوتا ہے۔ نیچے ہم ایسی عام علامتوں کا
ذکر کررہے ہیں جو اگر آپ کے ناخنوں میں موجود ہیں تو آپ کو اپنی صحت پر
فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ |
|
ناخن کاٹنے کی ضرورت ہی
نہیں پڑتی |
اگر آپ کو ناخن کاٹنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تو ایک
بار اپنی انگلیوں کو غور سے دیکھیں۔ بہت ممکن ہے آپ ناخن ک یا ناخن کے آس
پاس کی جِلد کترنے کی عادت میں مبتلا ہوں۔ یہ عادتیں بے وجہ نہیں ہوتیں ان
کا تعلق انسان کے نفسیاتی مسائل سے ہوتا ہے جن کا نتیجہ اکثر ڈپریشن
یاانزائٹی جیسی ذہنی بیماریوں کی صورت نکلتا ہے۔ اگر آپ ناخن کترتے ہیں تو
پھر آپ کو کسی نفسیاتی معالج سے مشورہ کرنا چاہئیے |
|
|
|
پتلے اور ٹوٹے پھوٹے
ناخن |
کچھ لوگوں کے ناخن بہت زیادہ پتلے اور ٹوٹے پھوٹے ہوتے
ہیں ایسے ناخنوں کے لئے ڈاکٹر مائیکل گریگر کہتے ہیں کہ یہ صورت حال غذائی
اجزاء کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جسم میں پوٹاشیم اور پروٹین کی کمی ہو تو
ناخن مضبوط نہیں ہوپاتے۔ ناخنوں کی اچھی صحت کے لئے خشک میوہ، پالک، بینز
اور کیلے کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کیا جاسکتا ہے |
|
نقلی ناخن سے انفیکشن
ہوسکتا ہے |
فیشن کی خاطر خواتین نقلی ناخنوں کا استعمال کرتی ہیں جو
کبھی کبھی غیر معیاری بھی ہوتے ہیں۔ اگر نقلی ناخنوں کے استعمال کے بعد آپ
کو اپنی انگلیوں میں سوزش یا درد محسوس ہو تو یہ انفیکشن کی ابتدائی علامت
ہوسکی ہے جسے فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہے |
|
ناخن پر کالا دھبہ |
ناخنوں پر کالی کلیر یا کالے دھبوں کو کبھی نظر انداز
نہیں کریں۔ یہ سیاہی ناخن کے نیچے میلانوما نامی زہریلے عنصر کی وجہ سے
پیدا ہوتے ہیں جو کینسر کی علامت ہے۔ |
|
|
|
ناخنوں کا بے رنگ ہونا |
ناخن کاٹتے ہوئے ان کی رنگت کا بھی جائزہ لیں اگر ناخن
پھیکے اور بے رنگ نظر آرہے ہیں تو اس کی وجہ دل کی بیماریوں سے جڑی ہوسکتی
ہے |