اکیس برس کی دلہن۔۔۔شوبز کی 3 اداکارائیں جو اکیس برس کی عمر میں دلہن بنیں

image
 
بیس برس کے بعد عموماً والدین کو بیٹیوں کی شادی کی فکر ستانے لگ جاتی ہے۔۔۔وہ یہی سوچتے ہیں کہ اکیسواں لگنے کا مطلب ہے اب تیسواں بھی لگ جائے گا۔۔۔تو بہتر ہے کہ صحیح عمر میں شادی کردی جائے۔۔۔اور کچھ شادیاں محبت میں دیوانہ ہونے کی وجہ سے کی جاتی ہیں۔۔۔
 
فاطمہ آفندی
اداکارہ فاطمہ آفندی فیشن اسکول میں پڑھتی تھیں اور جب کام ہوتا تھا تو والدین کے ساتھ اسٹوڈیو آیا کرتی تھیں۔۔۔ان کی بڑی بہن ان سے بھی پہلے شوبز کا حصہ تھیں۔۔۔فاطمہ کو بھی شوق تھا اور وہ پڑھائی بھی ساتھ ساتھ جاری رکھے ہوئے تھیں۔۔۔پھر انہیں کنور ارسلان سے محبت ہوئی اور اکیس برس کی عمر میں ان کی شادی کنور سے کردی گئی۔۔۔اس محبت میں کنور کی دلچسپی بھی عروج پر تھی اور فاطمہ کی اپنی بڑی بہن سے بھی پہلے شادی ہوگئی۔۔۔
image
 
سائرہ یوسف
سائرہ یوسف انڈسٹری کی نازک ترین اور کم عمر اداکارہ تھیں جنہیں شوبز میں آتے ہی سبزواری گھرانے نے نظروں میں بسا لیا۔۔۔بہروز سبزواری نے تو دیکھتے ہی ہامی بھرلی اور والدہ بھی بہت خوش تھیں۔۔۔سائرہ ابھی اکیس برس کی ہی تھیں تو ان کی شادی شہروز سبزواری سے کی گئی اور اگلے ہی سال وہ والدین بھی بن گئے۔۔۔اب دونوں کی علیحدگی ہوچکی ہے لیکن اکیس سال کی دلہن سب کو یاد ہے۔۔۔
image
 
عینی جعفری
عینی جعفری کی زندگی میں جب رشتہ کی آمد ہوئی تو وہ اکیس اور بائیس کی سرحدوں کے درمیان تھیں۔۔۔عینی جعفری نے زندگی کا یہ انمول فیصلہ لے لیا اور لندن چلی گئیں۔۔۔لیکن کام کرنا نہیں چھوڑا ا۔۔۔۔اب وہ ایک بیٹے کی ماں بھی ہیں۔۔۔شادی کے بعد انہوں نے فلم بھی کی تھی اور اب بچے کی وجہ سے بریک لیا ہے۔۔۔لیکن اکیس سال کی عمر میں وہ دلہن بن گئی تھیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: