زندگی ایک بار ملتی ہے اور شادی بھی ایک ہی بار ہوتی ہے، کچھ ایسی عادتیں جو انسان کو ساری زندگی غریب رہنے پر مجبور کردیں

image
 
اکثر اوقات ہم نے بہت سارے لوگوں کو دیکھا ہے جو کہ ایسی چیزوں پر پیسے خرچ کرتے نظر آتے ہیں جن کو بچایا بھی جا سکتا ہے۔ گھر سے پانی کی بوتل سفر کے لیے نکلتے ہوئے بھر کر لے جانے کے بجائے بازار سے پانی خرید کر پینا۔ یا پھر بازار سے شاپنگ بیگ خریدنا، ڈسپوزیبل برتنوں کا استعمال یہ تمام چیزیں ایسی ہیں جن پر خرچ ہونے والا پیسہ بعض لوگوں کے نزدیک ضیاع کے سوا کچھ نہیں ہے-
 
ایسے اخراجات کرنے والے افراد زیادہ تر معاشی طور پر کافی تنگی کا شکار رہتے ہیں یہ لوگ صرف آج میں جینا پسند کرتے ہیں اور کل کے لیے ان کے پاس کوئی پلان موجود نہیں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سالوں بعد بھی ان کی معاشی حالت میں کوئی بہتری نظر نہیں آتی ہے اور وہ غریب کے غریب ہی رہتے ہیں آج ہم آپ کو لوگوں کی کچھ ایسی ہی عادات کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ان کی معاشی حالت کو بہتر کرنے میں ناکام رہتے ہیں-
 
عیاشی کرنا میرا بھی حق ہے
یہ جملہ اکثر ان افراد کے منہ سے سنا ہو ا جن کے پاس پیسے کی کمی ہوتی ہے اور ان کے پاس اگر کبھی تھوڑا بہت پیسہ کہیں سے آجائے تو وہ لوگ اس پیسے کو پس انداز کرنے کے بجائے یہ کہہ کر اڑا دیتے ہیں کہ عیاشی کرنا میرا بھی حق ہے-
 
یہ لوگ اس پیسے کو کم سمجھتے ہوئے اس سے ہوٹلنگ کرتے ہیں برانڈڈ کپڑے خریدتے ہیں یا تفریح کرتے ہیں مگر جس طرح قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے ویسے ہی ایک ایک کر کے بچایا جانے والا پیسہ جمع ہو کر بڑے مسائل کا حل ثابت ہو سکتا ہے-
 
image
 
شادی زندگی میں ایک بار ہوتی ہے اس لیے قرضہ لینے میں کوئی برائی نہیں
شادی زندگی میں ایک ہی بار ہوتی ہے یہ جملہ کانوں میں گونجتے ہی شادی کی تیاریوں کے نام پر اسراف اور بے جا اخراجات کی ایک فہرست تیار ہو جاتی ہے جن کو پورا کرنے کے لیے قرضہ لینا بھی یہ لوگ جائز سمجھتے ہیں-
 
مگر جن لوگوں کی نئی زندگی کا آغازاس سوچ کے ساتھ ہوتا ہے وہ آنے والے وقت میں بھی اسی طرح پریشان رہتے ہیں اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے رہنے کے سبب اپنی معاشی حالت کو بہتر نہیں بنا سکتے ہیں اور غربت کی چکی میں پستے رہتے ہیں-
 
سخت محنت سے کوئی امیر نہیں بنتا ہے
اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں اور اس کے لیے سخت ترین محنت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں تو یاد رکھیں کہ دن بھر میں بارہ گھنٹے تک محنت کرنے سے آپ کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں کامیاب ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ محنت کے ساتھ ساتھ اسمارٹ بنیں کوئی ہنر سیکھیں کیوں کہ باہنر انسان جو کہ اپنے جسم کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کا استعمال بھی جانتا ہو حقیقی معنوں میں وہی کامیاب ہو سکتا ہے-
 
بچت کی عادت نہ ہونا
کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ کل کس نے دیکھا ہے اس وجہ سے آج میں جی لو ایسے افراد اپنی رقم اور بہت محنت سے کمایا ہوا پیسہ جمع کرنے کے بجائے آج ہی خرچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ایسے افراد برے دنوں کے لیے چونکہ کچھ بچاتے نہیں ہیں اس وجہ سے اکثر برے وقت میں انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بچت نہ ہونے کی وجہ سے برا وقت ان کو قرض کے بار تلے دبا دیتا ہے-
 
image
 
بے مقصد خریداری کرنا
کہیں پر بھی سیل دیکھ کر بے تحاشا اور بے مقصد خریداری کرنے کے عادی افراد بھی اکثر اس وجہ سے اپنا بجٹ بگاڑ بیٹھتے ہیں۔ سیل دیکھ کر بغیر ضرورت کی اشیا کی خریداری کرنے والے افراد خریداری تو کر لیتے ہیں لیکن ان کی یہ عادت ان کے معاشی حالات کو کبھی بھی بہتر ہونے کا موقع فراہم نہیں کرتی ہے اس وجہ سے ہمیشہ غریب ہی رہتے ہیں-
 
کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے
آج کل کے بنک کے نظام میں لوگوں کو ان کے بجٹ سے زیادہ خریداری پر اکسانے کے لیے بنک کریڈٹ کارڈ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ جس کے باعث اکثر افراد کریڈٹ کارڈ پر خریداری کر لیتے ہیں اور نتیجے کے طور پر اپنی آمدنی کا بڑا حصہ اس کے بدلے میں لگنے والے سود میں ادا کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی معاشی حالت کبھی بھی بہتری کی طرف نہیں آسکتی ہے-
 
یہ تمام ایسے عوامل ہیں جو کہ کسی بھی انسان کی معاشی حالت کو بہتری کی طرف نہیں آنے دیتی ہے اور وہ غریب ہی رہتا ہے
YOU MAY ALSO LIKE: