صرف 35 منٹ نے دنیا بدل دی-- ’ فلائنگ کار‘ کی پہلی پرواز مکمل، حیران کن ویڈیو

image
 
یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے کہ متعدد کمپنیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آنے والے چند سالوں میں اڑنے والی گاڑیاں تجارتی بنیادوں پر دستیاب ہوں گی- تاہم اب اڑنے والی گاڑی حقیقت کا روپ دھار چکی ہے- جی ہاں حال میں ہی سلواکیہ کی ایک کمپنی نے اپنی اڑنے والی گاڑی کی آزمائشی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے-
 
اس کار AirCar (V5) کا ڈیزائن پروفیسر اسٹیفن کلین نے تیار کیا ہے جبکہ اس گاڑی نے سلواکیہ کے دو ائیرپورٹ پر پروازیں مکمل کیں- اس گاڑی کو دو بار کامیابی سے اڑایا اور اتارا گیا اور یہ پرواز 35 منٹ کے دورانیے پر مشتمل تھی-
 
اڑنے والی اس گاڑی میں 2 سیٹیں نصب ہیں جبکہ اس کا وزن 1100 کلوگرام ہے- تاہم پرواز کے دوران یہ گاڑی اضافی 200 کلوگرام تک کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی میں 1.6l BMW انجن نصب ہیں اور ہر ایک انجن کی طاقت 140 ہارس پاور ہے-
 
image
 
اڑنے والی اس گاڑی میں 2 سیٹیں نصب ہیں جبکہ اس کا وزن 1100 کلوگرام ہے- تاہم پرواز کے دوران یہ گاڑی اضافی 200 کلوگرام تک کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی میں 1.6l BMW انجن نصب ہیں اور ہر ایک انجن کی طاقت 140 ہارس پاور ہے-
 
ائیر کار کے پروں اور دم کی تنصیب ایک میکنیزم کے تحت متاثر کن انداز میں کی گئی ہے جو اسے آٹو موبائیل سے ہوائی جہاز میں تبدیل کرتا ہے- اس کے علاوہ پائلٹ اور مسافر کے لئے جگہ فراہم کرنے والا کاک پٹ بہت ہی عمدہ انداز کا ہے۔ سڑک پر اور ہوا میں اڑتی ہوئی کار کی مجموعی طور پر نمائش شاندار ہے۔
 
 
کمپنی کا کہنا ہے کہ “ یہ گاڑی صرف 2 سال کے عرصے میں مکمل کی گئی ہے جبکہ اس پر آنے والی لاگت 2 ملین یورو سے بھی کم ہے- اس کے علاوہ فلائنگ کار کو موجودہ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر موجود تناؤ کا ایک ممکنہ حل سمجھا جاتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: