چاند زمین سے ٹکرا جائے گا، تمام چیزیں مشرق کی طرف اڑنے لگیں گی اگر زمین یہ ایک کام کرنا بند کر دے تو ۔۔۔

image
 
یہ کائنات ہماری سوچ سے زيادہ وسیع ہے اور ہمارا نظام شمسی ایک چھوٹا سا حصہ ہے جس میں ہماری زمین سورج کے گرد اپنے مدار میں گھومتی رہتی ہے۔ اور اس کی یہ گردش دن رات کا سبب ہونے کے ساتھ ساتھ موسموں کی تبدیلی کا بھی باعث ہوتی ہے-
 
سائنسدانوں کے مطابق زمین سورج کے گرد 1670 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کرتی ہے مگر اس کی یہ تیز رفتاری ہمیں محسوس نہیں ہوتی ہے۔ یہ گردش صدیوں سے قائم ہے اور اسی طرح قیامت تک جاری و ساری رہے گی-
 
لیکن سائنسدانوں نے تخیالات و تحقیقات کے گھوڑے دوڑا کر اس بات کی تحقیق کی ہے کہ اگر یہ زمین اچانک گردش کرنا چھوڑ دے اور رک جائے تو اس کے اس زمین پر اور اس کے رہنے والوں پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان اثرات میں سے کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں-
 
تمام چیزیں مشرق کی طرف اڑنے لگیں گی
ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق زمین اگر کسی وجہ سےاچانک حرکت کرنا بند کر دے تو زمین پر تمام اشیا جو زمین کی اس تیز رفتار حرکت کی عادی ہیں جمود کے قانون کے مطابق 1600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرق کی طرف اڑنا شروع کر دیں گی ۔ زمین کا سارا نظام تلپٹ ہو جائے گا-
 
image
 
سونامی کا خطرہ
سمندر کی لہریں اور پانی زمین کی گردش کی وجہ سے سمندر تک محدود ہیں۔ لیکن اگر زمین کی گردش رک جائے تو اس سے سمندر میں موجود پانی بھی آزاد ہو جائے گا جس سے بڑی بڑی لہریں پیدا ہوں گی ۔ ان لہروں کے سبب سونامی کا خطرہ پیدا ہو جائے گا اور ساری زمین پانی کے اندر ڈوب جانے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں-
 
تیز ہوا کا طوفان
اگر زمین کی گردش تھم جائے تو جیسے سمندر کا پانی آزاد ہو جائے گا اسی طرح سائنسدانوں کے مطابق ہوا بھی آزاد ہو جائے گی اور 1100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنا شروع کر دے گی زمین کی یہ رفتار کسی بھی چیز کو زمین پر ٹکنے نہیں دے گی اور ہر چیز ہوا کے بگولوں کے ساتھ اڑنا شروع کر دے گی-
 
زلزلے آئیں گے
زمین کی گردش اور اس کی کشش ثقل زمین کے اندر موجود چیزوں کو اندر ہی بند رہنے پر مجبور کرتی ہے لیکن اگر یہ گردش ختم ہو جائے گی تو زمین کے اندر ہر چیز حرکت کرنا شروع ہو جائے گی- زمین کی تہہ میں موجود لاوا ابلنے لگے گا اور زمین کی سطح سے باہر آنے کے لیے زور لگائے گا جس سے زلزلے آئیں گے-
 
image
 
موسم ختم ہو جائيں گے
زمین کے اندر دن رات کا ہونا اور موسموں کی تبدیلی اس کی گردش کے سبب ہی ممکن ہے اگر زمین کی گردش رک جائے گی تو موسم کی تبدیلی بھی تھم جائے گی زمین کا جو حصہ سورج کے سامنے ہو گا وہ شدید گرم اور جو پیچھے ہو گا وہ شدید ٹھنڈا ہو جائے گا موسموں کی اس شدت کے سبب تمام حیات ختم ہو جائے گی-
 
چاند زمین سے ٹکڑا جائے گا
چاند زمین کے گرد اپنے محور کے گرد گھوم رہا ہے اگر زمین اپنی گردش ختم کر دے گی تو چاند کا محور بھی چھوٹا ہونا شروع ہو جائے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ زمین کے قریب تر آنے لگے گا اور ایک وقت آئے گا جب وہ زمین سے ٹکرا جائے گا-
 
یہ تمام تحقیقات پڑھنے کے بعد یہ محسوس ہوتا ہے کہ کیا یہی قیامت ہوگی اس حوالے سے اپنی رائے سے کمنٹ میں ضرور آگاہ کریں
YOU MAY ALSO LIKE: