پیروں میں انگوٹھی اور درخت سے شادی۔۔۔ انڈیا کے ایسے انوکھے رواج جو دنیا میں کہیں نہیں پائے جاتے

image
 
مختلف رواجوں اور دنیا کی قدیم ترین ثقافتوں سے مزین بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ انڈیا میں چھوٹی بڑی کئی ریاستیں ہیں جہاں کچھ ایسے رواج پائے جاتے ہیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں ہوتے۔ تو چلیے جانتے ہیں انڈیا کے ان عجیب و غریب رواجوں کے بارے میں
 
پیروں میں انگوٹھی
دنیا بھر میں شادی یا منگنی کے موقع پر دلہن کو ہاتھ میں انگوٹھی پہنائی جاتی ہے۔ لیکن انڈیا میں شادی شدہ خاتون کو پیروں میں انگوٹھی پہننی ضروری ہے جسے "بچھیا" کہا جاتا ہے۔ یہ چاندی کی انگوٹھی ہوتی ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ چاندی جسم کے تمام زہریلے مادے نکال کے باہر پھینک دیگی
image
 
سانپوں کا تہوار
انڈیا میں اکثریت کا تعلق ہندو مذہب سے ہے اور ہولی اور دیوالی جیسے تہوار بڑے پیمانے پر منائے جاتے ہیں۔ لیکن ایک تہوار "ناگ پنچھمی" کے نام سے منایا جاتا ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا انوکھا تہوار اس لیے ہے کیونکہ اس تہوار میں سانپوں کی پوجا کی جاتی ہے اور لاکھوں سانپوں کو دودھ بھی پلایا جاتا ہے
image
 
بڑی مونچھوں والی پولیس
انڈیا میں پولیس کو کافی اہمیت حاصل ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ انڈیا کی پولیس شہریوں کو ڈسپلن کا پابند کرنے کے نت نئے طریقے اپناتی ہے۔ حال ہی میں کورونا وبا کے دوران شہریوں کا ماسک کا پابند کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں نے سڑکوں پر کورونا وائرس کا ماسک پہن کر گھومنا شروع کردیا تھا۔ لیکن ایک اور انوکھی بات ہے جو انڈین پولیس کو دنیا بھر کی پولیس سے ممتاز کرتی ہے اور وہ یہ کہ انڈیا میں جس پولیس اہلکار کی مونچھیں بڑی ہوتی ہیں اسے زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ اس لئے پولیس اہلکار بڑی بڑی مونچھیں رکھتے ہیں۔ مونچھوں رکھنے کا رواج ڈالنے کا مقصد پولیس اہلکاروں کی شخصیت کو بارعب بنانا ہے
image
 
میکڈونلڈز اور سبزیاں
انڈیا میں تقریبا 40 آبادی کسی قسم کا گوشت نہیں کھاتی اس لیے عوام کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے میکڈونلڈز نے خاص قسم کے سبزیوں والے برگر متعارف کروائے ہیں۔ جن میں چکن پیٹیز کی جگہ مٹر اور آلو سے بنے پیٹیز ڈالے جاتے ہیں
image
 
گائے کو انسانوں کی طرح اہم سمجھا جاتا ہے
ہندو مذہب کے مطابق گائے مقدس ہوتی ہے اس لیے انڈیا میں گائے سڑکوں پر آزادانہ گھوم پھر سکتی ہیں انھیں نہ کوئی چوری کرتا ہے نہ ہی ان کو تنگ کرسکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر گائے راستے میں آجائے تو پیچھے کتنا بھی ٹریفک جام ہوجائے جب تک گائے خود وہاں سے نہیں چلی جاتی کوئی اسے نہیں ہٹائے گا
image
 
درختوں سے شادی
منگل کو پیدا ہونے والے افراد کو بھارت کے دیہی علاقوں میں اچھا نہیں سمجھا جاتا اور انھیں "مانگلک" کہا جاتا ہے۔ ان کی شادی عام لوگوں کے بجائے درختوں سے کروائی جاتی ہے۔ یہ شادیاں قانونی درجہ نہیں رکھتیں اور سرکاری سطح پر ان رواجوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: