خاموشی سے دل کی بیماری میں مبتلا کرتا ہے... ہائی کولیسٹرول کیا ہوتا ہے؟ جانیے کچھ ایسے طریقے جو گھر بیٹھے کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں

image
 
 اکثر ڈاکٹر حضرات یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ کولیسٹرول نہ بڑھنے دیں یا بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کریں۔ لیکن بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ کولیسٹرول اصل میں کیا ہوتا ہے اور اس ہوجائے تو اس کی علامات کیا ہیں۔ اس آرٹیکل کے زریعے "ہماری ویب" کے قارئین کو بتایا جائے گا کہ کولیسٹرول کس چیز کو کہتے ہیں، یہ ہمارے جسم پر کیا اثر دکھاتا ہے اور وہ کون سی چیزیں ہیں جن سے اس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے
 
کولیسٹرول کیا ہوتا ہے
کولیسٹرول جسم کے اندر بننے والی چکنائی کو کہتے ہیں جو خون کے علاوہ جسم کے تمام خلیات میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ کولیسٹرول دو قسم کا ہوتا ہے اچھا کولیسٹرول (HDl) اور اور برا کولیسٹرول (LDL)۔ اچھا کولیسٹرول جسم کے خلیات کو مضبوط کرتا ہے جب کہ بیڈ کولیسٹرول خاموشی سے رگوں میں چکنائی جماتے ہوئے انسان کو موت کے منہ میں لے جاتا ہے
 
کولیسٹرول بڑھنے سے کیا ہوتا ہے؟
ہائی کولیسٹرول کی صورت میں چکنائی رگوں میں جم جاتی اور جگر یا دل کے مرض کا سبب ببتا ہے۔ کولیسٹرول انجائنا سے لے کر ہارٹ اٹیک تک بہت سی سنگین بیماریوں کی بڑی وجہ ہے
 
image
 
ہائی کولیسٹرول سے بچنے میں مددگار طریقے
اگر ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں کچھ مثبت تبدیلیاں پیدا کرلیں تو بہت حد تک کولیسٹرول کے بڑھے ہوئے تناسب پر قابو پاسکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ چیزیں ہم نیچے بیان کررہے ہیں جن کو اپنا کر آپ بھی اپنا کولیسٹرول کم کر سکتے ہیں
 
ورزش
دل کے امراض سے بچنے کے لیے ایروبکس کرنا مفید ہے کیونکہ یہ پورے جسم کو حرکت میں رکھ کر چربی گھلا دیتا ہے اور بیڈ کولیسٹرول کو رگوں میں جمنے ہی نہیں دیتا اس کے علاوہ سائیکلنگ، یوگا، تیراکی اور چہل قدمی یا جاگنگ بھی کی جاسکتی ہے
image
 
تیل بدلیں
کھانا پکانے کا عام تیل لینے کے بجائے زیتون، سورج مکھی، ناریل، سرسوں ،مکئی یا سامن اور ٹراؤٹ مچھلی کا تیل استعمال کریں۔اور کوشش کریں کہ تیل خالص اور پکانے میں کم سے کم استعمال کیا جائے۔نان اسٹک برتن کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے
image
 
سگریٹ اور تمباکو سے پرہیز
سگریٹ کا دھواں سانس لینے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ اس میں موجود تمباکو خون کے بہاؤ کو روکتا ہے جس سے نالیوں میں سوزش پیدا ہوتی ہے جو دل کے دورے کا سبب بنتی ہے۔ اپنی صحت کو عزیز رکھتے ہوئے سگریٹ یا تمباکو نوشی کو فوری طور پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہے
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: