اگر آپ اپنے ہاضمے کو لکڑ ہضم پتھر ہضم بنانا چاہتے ہیں، تو ان مزیدار چٹنیوں کا استعمال ہر کھانے کے ساتھ ضرور کریں

image
 
ایک خبر کے مطابق عید کے پہلے دو دنوں میں صرف لاہور میں اٹھارہ ہزار افراد ہاضمے کی خرابی کے باعث ہسپتال لائے گئے۔ بقرہ عید کا موقع جہاں اپنے ساتھ مزے مزے کے پکوان لے کر آتا ہے اس کے ساتھ ساتھ تھوڑی سی بے احتیاطی انسان کو بیمار بھی کر ڈالتی ہے اور انسان ان تمام کھانوں سے محروم ہو جاتا ہے جس کی پلاننگ وہ کب سے کر رہا ہوتا ہے-
 
ہاضمے کو مضبوط بنانے والی چٹنیاں
ہمارے گھروں میں عید کی آمد کے ساتھ ہی خواتین جہاں مختلف مصالحوں کی تیاریاں کرتی ہیں وہیں پر گوشت کے ساتھ کھانے والی کچھ چٹنیاں بھی لازمی بناتی ہیں یہ چٹنیاں ایک جانب تو کھانوں کی لذت بڑھا دیتی ہیں دوسرا کھانے کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتی ہیں-
 
انار دانہ اور پودینے کی چٹنی
انار دانہ وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ پودینہ بھی ہاضمے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے- اس چٹنی کی تیاری کے لیے ہمیں دو ٹماٹر، دو ہری مرچ تھوڑا انار دانہ اور کچھ پتے پودینے کے درکار ہوں گے ان سب کو اچھی طرح پیس لیں اور اس کے بعد اس میں نمک شامل کر کے گوشت کے ساتھ کھائیں- یہ چٹنی ہاضم ہونے کے ساتھ ساتھ کھانے کی لذت بھی بڑھاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مفید ہے-
image
 
املی کی چٹنی
املی تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈی ہوتی ہے اور حکما کا یہ ماننا ہے کہ یہ گوشت کے گرم اثرات کا خاتمہ کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی ترشی معدے میں کھانے کے ہضم ہونے کی رفتار کو تیز کرتے ہیں اس کی تیاری کے لیۓ ایک پاؤ املی لے لیں- اس کے ساتھ کھجور کے پانچ سے چھ دانے لے لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اس کو پکانے کے لیے رکھ دیں- پانچ منٹ تک پکانے کے بعد اس میں چینی یا گڑ حسب ذائقہ شامل کریں چٹکی بھر سفید زیرہ، چٹکی بھر کالا نمک، چٹکی بھر کالی مرچ اور چٹکی بھر لال مرچیں شامل کر دیں اس کو اچھی طرح پکانے کے بعد اس میں آدھا چمچ سرکہ کا ڈال دیں اس سے یہ کافی دنوں تک خراب نہ ہو گی اور ہر کھانے کے ساتھ استعمال کریں-
image
 
آلو بخارے کی چٹنی
آج کل آلو بخارے کا موسم بھی ہے اس کی چٹنی بھی لذت کے اعتبار سے بہترین ہوتی ہے یہ خون بناتی ہے جگر کے افعال کو بہتر بناتی ہے اور ہاضمے کو بہتر کرتی ہے- اس چٹنی کو بنانے کے لیے پکے ہوئے آلو بخارے آدھا کلو تک لے لیں اور اس کو ہلکی آنچ پر پکائيں جب وہ نرم ہو جائیں تو اس میں چینی حسب ذائقہ شامل کر دیں۔ یہ چٹنی نہ صرف لذیذ ہوتی ہے بلکہ ہاضمے کے لیے بھی بہترین ہوتی ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: