سال 2021کی دوسری سہ ماہی میں ویوو کی صف اول کے پانچ عالمی سمارٹ فون برانڈز میں پوزیشن برقرار
|
|
ریسرچ اور تجزیہ فراہم کرنے والی کمپنی Canalysکے تازہ
ترین ڈیٹا کے مطابق ویوو سال 2021کی دوسری سہ ماہی میں صف اول کے 5سمارٹ
فون برانڈز میں اپنی پوزیشن پر براجمان ہے۔
کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق ویوو نے دوسری سہ ماہی میں دس فیصد مارکیٹ
شیئر حاصل کیا اور پچھلے سال کے مقابلے میں 27فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ویوو نے 2021کی دوسری سہ ماہی میں بھی
اپنی تیز رفتار پروان کو جاری رکھا اور دنیا بھر میں صف اول کے پانچ سمارٹ
فون برانڈز میں شامل رہا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو اپنی برانڈ فلاسفی کے تحت، مقامی مارکیٹس
کے حساب سے تمام منصوبہ بندی کرتا ہے اور اس میں مقامی تہذیب اور ثقافت سے
ہم آہنگی اور بڑا پہلو ہے۔
ویوو نے بہت ہی کم عرصہ میں دنیا بھر میں اپنی دھاک جما لی ہے اور اس وقت
کمپنی کم و بیش 50سے زائد ممالک میں اپنے بہترین سمارٹ فونز فروخت کر رہی
ہے اور اس کے دنیا بھر میں 400ملین سے زائد صارفین ہوچکے ہیں۔
|
|