کیا حقیقت میں بھی دل ٹوٹتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ دل ٹوٹنا ایک بیماری بھی ہے؟

image
 
محبت میں ناکامی پر دل کا ٹوٹنا تو سب ہی نے محسوس کیا ہوگا ایسے عالم میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ دنیا اندھیر ہو گئی ہے۔ انسان کو نہ تو بھوک لگتی ہے اور نہ ہی پیاس لگتی ہے۔ نہ نیند آتی ہے اور نہ کسی کروٹ چین و قرار آتا ہے-
 
یہ تمام علامات دل کے ٹوٹنے کی ہیں مگر آج ہم آپ کو دل کے ٹوٹنے کی ایک ایسی بیماری کے بارے میں بتائيں گے جس کا تعلق نہ تو محبوب کی جدائی سے ہوتا ہے اور نہ ہی یہ علامت محبت میں ناکامی کو ظاہر کرتی ہے-
 
دل کے ٹوٹنے کا سینڈروم اور دل کا ٹوٹنا الگ کیسے؟
میڈیکل سائنس کے مطابق بروکن ہارٹ سینڈروم کا تعلق کسی بھی طرح محبت میں ناکامی سے نہیں ہوتا ہے یہ ایک میڈیکل کنڈیشن ہوتی ہے جس کا بنیادی سبب بے تحاشا جسمانی مشقت اور ذہنی دباؤ ہو سکتی ہے-
زیادہ دباؤ کے سبب جسم اسٹریس ہارمون کی بہت زیادہ مقدار خارج کرنا شروع کر دیتا ہے جس سے دل کے پٹھوں میں شدید اکڑاؤ محسوس ہوتا ہے جس نے دل کا بایاں وینٹریکل کمزوری محسوس کرنے لگتا ہے- جس وجہ سے اس طرح سے دل کو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور میڈیکل سائنس کے مطابق اس حالت کو بروکن ہارٹ سینڈروم کہتے ہیں-
 
image
 
بروکن ہارٹ سینڈروم کی علامات
اگر آپ کو بیٹھے بیٹھے ایسے محسوس ہو کہ آپ کو سانس نہیں آرہا ہے اور سینے میں درد اور دباؤ محسوس ہو تو اس صورت میں آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے- عام طور پر یہ علامات دل کے دورے سے ملتی جلتی ہو سکتی ہیں مگر اس کا فیصلہ میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ہی ہو سکے گا کہ یہ دل کا ٹوٹنا ہے یا دل کا دورہ ہے-
 
اس بیماری کا خطرہ زیادہ کس کو ہو سکتا ہے؟
عام طور پر وہ خواتین جو سن یاس یا مینو پاز کے دور سے گزر رہی ہوتی ہیں ان کے اندر اس بیماری کی علامات زیادہ دیکھی گئی ہیں- اس کے علاوہ 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کا بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان زيادہ ہو سکتا ہے-
 
بروکن ہارٹ کے اسباب
کچھ اچھے اور برے حالات اس بیماری کا اچانک سبب بن سکتے ہیں یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ہمیشہ بری خبر ہی بروکن ہارٹ سینڈروم کا باعث نہیں بنتی بلکہ بعض اوقات کچھ اچھی خبریں بھی اس میڈیکل کنڈیشن کا باعث ہو سکتی ہیں- مثال کے طور پر
ایسی میڈیکل حالت جو دماغی حالت کو متاثر کرے
کوئی لاٹری جیت لینا یا اچانک بہت بڑا نقصان کر بیٹھنا
کسی کے ساتھ جسمانی یا زبانی جھگڑا ہو جانے کی صورت میں
ان میں سے کسی بھی حالات کی صورت میں اچانک بروکن ہارٹ سینڈروم کا امکان موجود ہوتا ہے
 
image
 
یہ دل کے دورے سے کس طرح مختلف ہو سکتا ہے؟
بظاہر دیکھنے میں بروکن ہارٹ سینڈروم دل کی بیماری ہی محسوس ہوتی ہے مگر کئی حوالوں سے یہ دل کے دورے سے یکسر مختلف ہے کیوں کہ اس میں دل کی کسی شریان یا حصے میں بلاکیج دیکھنے میں نہیں آتا ہے۔ اور نہ ہی اس کا سبب دل کے کسی حصے کی خرابی ہوتی ہے بلکہ یہ ایک عارضی حالت ہوتی ہے-
 
بروکن ہارٹ سینڈروم سے بچنے کی تدابیر
اس حالت سے بچنے کے لیے سب سے بہتر یہ ہے کہ کسی بھی ‍قسم کے ذہنی دباؤسے یا زیادہ جسمانی مشقت سے خود کو بچایا جائے اگر کوئی بھی عادت اس میڈیکل کنڈیشن کو بڑھانے کا سبب بن رہی ہو تو اس سے جان چھڑا لیں اپنے فزیشن کے مشورے سے محت مند طرز زندگی کو اپنانے کی کوشش کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: