وزن گھٹایا، ہاضمہ بہتر بنایا، بیماریوں سے بھی بچایا مگر کس نے؟ کچھ ایسی چیزیں جن کو آپ فالتو سمجھ کر پھینک دیتے ہیں

image
 
عام طور پر اس بات کو سب ہی تسلیم کرتے ہیں کہ پھل جنت کے وہ میوے ہوتے ہیں جو کہ نہ صرف لذت میں بہترین ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے فائدوں کے بھی حامل ہوتے ہیں۔ پھلوں کے گودے کو کھا کر اس کے چھلکوں اور بیچوں کو کچرے کی زینت بنا دینے والے بہت سارے افراد کو اگر اس کے بیچوں کے حقیقی فوائد کا پتہ چل جائے تو وہ ان کو کبھی بھی نہ پھینکیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ پھلوں کے بیچوں کے فوائد کے بارے میں بتائيں گے جن کو ہم پھینک کر بڑا نقصان اٹھاتے ہیں-
 
تربوز کے بیچ خوبصورتی بڑھانے کے لیے
اکثر لوگ تربوز کو کھاتے ہوئے اس کے بیچوں کو منہ سے نکال نکال کر ایک جانب ڈھیر کرتے رہتے ہیں اور ان کو چبانے سے احتیاط برتتے ہیں جب کہ حقیقی معنوں میں تربوز کے بیچ میں وٹامن سی کا ایک خزانہ پوشید ہ ہوتا ہے- اس کے علاوہ اس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کو زہریلے مادوں سے صاف کر کے جلد پر سے ایکنی کا خاتمہ کرتے ہیں اور جلد کو خوبصورت بناتے ہیں- ان بیجوں کو کھانے کے لیے ان کے اوپر ہلکا سا نمک اور زیتون کا تیل لگا کر ان کو اوون میں بیک کر لیں یا کسی برتن میں پاپ کارن کی طرح کچھ دیر پکا لیں اس کے بعد ان بھنے ہوئے بیچوں کو استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں-
image
 
پپیتے کے بیچ ہاضمہ بہتر بنائیں
پپیتے کا استعمال عام طور پر صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ گردے کی پتھری کو توڑنے کے لیے بہت بہترین ہے اس کے علاوہ اس کا استعمال معدے میں ریت کے ذرات کی صفائی کے لیے بہت مستند مانا جاتا ہے- مگر فوائد کے اعتبار سے پپیتے کے بیچ بھی کسی سے کم نہیں ہیں سیاہ رنگ کے یہ بیچ اگرچہ بہت تیز ذائقے کے حامل نہیں ہوتے ہیں اور ان کو پپیتے کے گودے کے ساتھ ملا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔ اس کے کھانے سے معدے کے جملہ امراض میں بہت فائدہ ملتا ہے۔ قبض کی صورت میں قبض کا خاتمہ ہوتا ہے بد ہضمی کی صورت میں یہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے ہاضمے کے عمل کو مضبوط کر کے صحت کو بحال کرتے ہیں-
image
 
وزن کم کرنے کے لیے انار کے بیچ
انار کو ویسے تو اکثر افراد گھٹلیوں کے ساتھ کھاتے ہیں مگر اب ہمارا ایک آرام طلب طبقہ ایسا بھی ہے جس کو انار کے بیچ کھانا کسی مشقت سے کم نہیں لگتا ہے جس کی وجہ سے لوگ انار کا جوس نکال کر پی لیتے ہیں اور اس کی گھٹلیاں یا بیچ پھینک دیتے ہیں- معروف ماہر غذائيت کے مطابق اگر آپ وزن کم کرنے کی خواہشمند ہیں تو اس صورت میں آپ کو اپنی غذا میں انار دانے کا استعمال لازمی کرنا ہوگا انار دانہ تیزی سے وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے-
image
 
کینو کے بیچ قوت مدافعت بڑھائیں
کینو کے بیچ جو کہ ذائقے کے اعتبار سے قدرے کڑوے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ اس کے بیچوں کو کسی صورت کھانے کی کوشش نہیں کرتے ہیں اور اگر غلطی سے منہ میں آ بھی جائیں تو ان کو پھینک دیتے ہیں-یہ بیچ اورنج کے پھل کی طرح وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے اور اس کا استعمال انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کر کے مختلف بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: