|
|
چین کا شمار اس وقت دنیا کے سپر پاور ممالک میں ہوتا ہے۔
ایک بڑی آبادی کا بہت بڑے رقبے پر پھیلا ہوا ملک چین اپنی طرز زندگی کے سبب
دنیا سے بہت مختلف ہے اور عام طور پر لوگ ان کی طرز زندگی کو بہت پراسرار
قرار دیتے ہیں جو کہ ان کو دنیا بھر سے مختلف ہے۔ |
|
چین کے کچھ ایسے پہلو جو
دنیا سے مختلف ہیں |
چین کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی ہر سانس
لینے والی چیز کو کھا لیتے ہیں اس کے علاوہ ان کے اصول و ضوابط دنیا کے
دوسرے حصوں سے کافی حد تک مختلف ہوتے ہیں ان کے بارے میں ہم آپ کو آج
بتائيں گے- |
|
ثابت شارک اور مگرمچھ
قابل فروخت |
چین کے اندر حرام اور حلال کا تصور موجود نہیں ہے یہی
وجہ ہے کہ وہ ہر کھانے کی چیز کو کھا لیتے ہیں۔ ان کی ایک بڑی مارکیٹ وال
مارٹ میں پوری ثابت شارک مچھلیاں اور مگرمچھ تک فروخت کے لیے موجود ہوتے
ہیں- گزشتہ سالوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار بھی دنیا بھر نے
چین کے شہر ووہان کو قرار دیا تھا جہاں پر چمگاڈریں فروخت کے لیے موجود
تھیں اور پوری دنیا میں یہ سب اشیا صرف چین ہی میں فروخت کے لیے موجود ہوتی
ہیں- |
|
|
ٹریفک جام میں پھنسنے کا
عجیب حل |
ویسے تو عام طور پر دنیا کے ہر ملک ہی میں ٹریفک جام کا
سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور یہ کسی بھی شہری کے لیے سخت کوفت اور پریشانی کا
باعث ہو سکتا ہے مگر چین جس طرح دیگر حوالوں سے دنیا سے مختلف ہے- اسی طرح
ٹریفک جام میں بھی اگر آپ چین میں پھنس جائيں تو آپ کو پریشان ہونے کی
ضرورت نہیں ہے- بلکہ آپ کو صرف ایک فون کرنا ہو گا اور حکومت کے دو نمائندے
آپ کی بتائی گئی جگہ پر موجود ہوں گے ان میں سے ایک بندہ آپ کی گاڑی کی
حفاظت کرے گا جب کہ دوسرا بندہ اپنی بائیک پر بٹھا کر آپ کو مقررہ جگہ پر
بغیر کسی پریشانی کے پہنچا دے گا- |
|
|
ملازمین کو خود کشی سے
روکنے کے اقدامات |
چین نے سخت ترین محنت کے ذریعے دنیا کی دوڑ میں صف اول
کی جگہ حاصل کی ہے جس سے یہ بات واضح طور پر پتہ چلتی ہے کہ وہ کتنے محنتی
ہیں- مگر نمبر ون آنے کی اس دوڑ میں جس ذہنی دباؤ کا شکار پوری چینی قوم ہے
اس سے انکار کرنا ممکن نہیں ہے- یہی وجہ ہے کہ چین کی بڑی بڑی عمارتوں کے
نیچے جالیاں لگا کر ان کا راستہ بند کر دیا جاتا ہے تاکہ ملازمین کسی بھی
ذہنی دباؤ یا ناکامی کی صورت میں بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خود کشی نہ کریں- |
|
|
بھوتوں کی شادی |
چین کے اندر عجیب و غریب رسم و رواج میں یہ بھی ایک
انوکھا رواج ہے کہ جن لوگوں کے رشتے دار بغیر شادی کے مر جاتے ہیں ان کی
روح کے سکون کے لیے وہ ان کی مرنے کے بعد شادی کا اہتمام کرتے ہیں- اس کے
لیے کچھ لوگ بھاری رقم کے عوض دوسرے کنوارے لوگوں کی لاشیں فراہم کرتے ہیں
جن کی آپس میں شادی کروا کر ان کی روح کے سکون کا اہتمام کیا جاتا ہے- |
|
|
کاکروچ مارنے کے بجائے
پالتے ہیں |
دنیا بھر میں کاکروچ مارنے کے لیے طرح طرح کی دوائيں
ایجاد کی جاتی ہیں مگر چین اس حوالے سے ایک مختلف ملک ہے کہ وہاں پر کاکروچ
مارنے کے بجائے ان کو باقاعدہ طور پر پالا جاتا ہے اور جس طرح ہمارے ملک
میں شہد کی مکھیوں کے فارم موجود ہیں اسی طرح چین میں کاکروچ پالنے کے فارم
موجود ہوتے ہیں- اور یہ کاکروچ نہ صرف کھائے جاتے ہیں بلکہ ان کا استعمال
مختلف ادویات میں بھی کیا جاتا ہے- |
|