کرپشن کے نتائج اور نقصانات

کرپشن قدیم تاریخ سے آج کے جدید دور تک تمام معاشروں میں میں ایک بہت بڑا مسئلہ یا جرم رہا ہے حتء کے ترقی پزیر ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک بھی کرپشن کا مکمل تدارک نہیں کرسکے۔
یوں تو کرپشن کی کوئی ایک تعریف نہیں، ورلڈ بینک (World Bank)نے اسے نجی یا ذاتی فائدے کے لیے سرکاری عہدے کا غلط استعمال قرار دیا ہے جبکہ یو ایس ایڈ (USAID)کے مطابق کسی بھی سپرد اتھارٹی کا غلط استعمال ہے، لیکن اگر ہم ایک وسیع تناظر میں دیکھیں تو نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں موجود کرپشن موجود رہی ہے۔ کسی بھی ملک، ادارے یہاں تک کہ کسی چھوٹے سے کاروبار کی تباہی میں بھی کرپشن کا بہت بڑا کردار ہے۔ اگر ہم کرپشن کے نتائج پر بات کریں تو یہ بلکل ایسا ہی ہے جیسے مثال کے طور آپکو کسی عمارت کی تعمیر کیلئے 10لکھ روپے دیئے جائیں اور آپ ان میں سے 30 فیصد رقم کرپشن کرکے اپنے ذاتی مقاصد میں استعمال کریں باقی 70 فیصد سے ناقص مٹیریل استعمال کرکے کام پورا کرنے کو کوشش کریں تو یقینن یہ عمارت کچھ کی عرصے بعد زمین بوس ہوجائے گی۔ اب اگر ہم اس 30 فیصد رقم جو کرپشن کے زریعے کھائی گئی کے بعد ہونے والی تباہی کے نتائج پر غور کریں تو جو چند قابل ذکر چیزیں سامنے آتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
1 - عمارت کے گرنے سے انسانی جانوں کے ضیا کا اندیشہ۔
-2جو 70 فیصد رقم خرچ بھی کی گئی اس کا ضیا۔
3 - اس عمارت کے دوبارہ تعمیر کے لیے مزید فنڈز کا درکار ہونا۔
-4حکومت یا اداروں کی ساکھ متاثر ہونا اور شفافیت پر سواالت اٹھنا۔

اس چھوٹی سے مثال سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کے کرپشن کتنا سنگین جرم ہے اور اس کے کس قدر تباہ کن نتائج آسکتے ہیں۔ اگر ہم کرپشن کے نقصانات کی بات کریں تو کوئی شک نہیں کوئی بھی ادارہ ہو یا کوئی ملک جہاں جس قدر زیادہ کرپشن ہوگی وہاں وہاں ترقی اور آگے بڑھنے کا عمل اتنا ہی کم ہوگا۔ کیوں کے جب بھی کسی معاشرے میں کرپشن بڑھتی ہے وہاں میرٹ کم ہوجاتا ہے۔ دنیا میں ہمیشہ انہی ممالک نے ترقی کی ہے جنہوں نے کرپشن پر قاب و پایا اور میرٹ کو فروغ دیا۔کرپشن میں کمی سسٹم کو آٹومیشن پر منتقل کرنے اور ادروں میں اصالحات کی زریعہ سے ہی ممکن ہے۔ نیوزی لینڈ، ڈینمارک اور فن لینڈ جیسے ممالک اس کی بہترین مثال ہے۔
 

Waseem Bozdar
About the Author: Waseem Bozdar Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.