کوئی دو ناف ایک جیسی نہیں ہوتیں… ناف ہمارے لیے کتنی اہم ہے؟ جانیے اس سے متعلق 5 حیران کن حقائق

image
 
ناف اندر ہو یا باہر، سبھی کے پاس یہ ہوتی ہے۔ اسی سے انسانی جسم سے ربط ہوتا ہے۔ کوئی دو ناف ایک جیسی نہیں ہوتی ہیں۔
 
ناف اور ماں کا رحم
ماں کے رحم کے اندر ناف سے ہی بچہ جڑا ہوتا ہے۔ گویا پوری کائنات سے اس کا رابطہ ہوتا ہے۔ سبھی کے پاس یہ ہوتی ہے۔ بعض اوقات ہرنیا کے آپریشن کے دوران یہ غائب بھی ہو جاتی ہے لیکن جسم میں ہی رہتی ہے۔
 
اندر یا باہر
بعض لوگوں کے پاس ناف اندر ہوتی ہے اور بعض کی باہر۔ کچھ میں یہ ایک سیاہ نشان جیسی ہوتی ہے۔ چار سے دس فیصد کی ناف باہر ابھری ہوتی ہے۔ حمل کے دوران بھی ناف باہر کی جانب ابھر آتی ہے۔
 
image
 
بھاگیں یا تیریں، ناف اہم ہے
یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک بہتر ناف اچھا ایتھلیٹ بننے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ناف انسانی جسم میں کششِ ثقل کا مرکز ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ناف کی صحیح پوزیشن سے کسی ایتھلیٹ کے شعبے کا تعین کرنا ممکن ہے۔
 
ناف کا خوف
بعض لوگوں میں ناف کا خوف بھی پایا جاتا ہے۔ نفسیات میں اسے اومفالوفوبیا کہتے ہیں۔ اس خوف سے کسی وقت شدید درد کا دورہ بھی پیدا ہو سکتا ہے اور جسم تھرتھرانے یا پسینے میں شرابور بھی ہو سکتا ہے۔
 
image
 
ناف کا خیال رکھیں
ناف کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس وقت خیال رکھنا اور زیادہ ضروری ہو جاتا ہے جب اس میں سے بُو آنے لگے۔ کئی افراد میں میل کچیل کی وجہ سے یہ سخت بھی ہو جاتی ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ اس کی صفائی بہت ضروری ہوتی ہے۔
 
Partner Content: DW Urdu
YOU MAY ALSO LIKE: