دن میں کتنی دفعہ دہی کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟ طریقہ اور وجہ جانیے اور اسمارٹ نظر آئیے

image
 
وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کا مطلب اکثر لوگوں کے ذہن میں بغیر نمک بغیر لذت اور بغیر چکنائی کے کھانوں کا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر افراد جو وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ڈائٹنگ کر تو لیتے ہیں مگر ڈائٹنگ کے لیے کھائے جانے والے کھانوں کو کبھی بھی پسند نہیں کرتے بلکہ مجبوراً کھاتے ہیں
 
مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے کھانے کی چیز کے بارے میں بتائیں گے جو کہ نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے اتنی لذيذ ہے کہ اس کو کھانے والا اس کو بار بار کھانے پر مجبور ہو جائیں بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ دہی لذت کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی تاثیر کا بھی حامل ہے۔ کیوں کہ اس کے استعمال سے اس میں موجود خصوصیات کے سبب وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے-
 
دہی وزن کم کرنے میں کس طرح مفید
دہی ایک کم کیلوری والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے ماہرین کے مطابق اس کا استعمال 61 فی صد تک جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بن سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ پیٹ کی اس ضدی چربی کو بھی پگھلانے کا باعث بنتا ہے جس کو ختم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے-
 
ڈائٹنگ کے باوجود جسم کو صحت مند رکھتا ہے
عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد جسمانی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں اس کا بنیادی سبب یہ ہوتا ہے کہ وہ جس غذا کا استعمال کرتے ہیں وہ وزن تو کم کر دیتی ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ ہڈيوں اور پٹھوں کو بھی کمزور کرنے کا سبب بن جاتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں دہی کیلشیم سے بھر پور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیوں کہ اس کی تیاری میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
 
image
 
پروبائوٹک اجزا کا حامل
دہی کے اندر پرو بائيوٹک اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ہاضمے کو مضبوط اور بہتر بناتا ہے اور نظام انہضام کو ایسے فائدہ مند بیکٹیریا فراہم کرتا ہے جو کہ ہاضمے کے لیے مفید ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے غذا اچھی طرح ہضم ہوتی ہے اور جسم کے تمام حصوں تک توانائي پہنچانے کا سبب بنتی ہے جس سے وزن میں واضح کمی واقع ہوتی ہے-
 
پروٹین سے بھرپور
دہی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ پیٹ کو کافی دیر تک پر شکمی کا تاثر دیتا ہے اس وجہ سے اس کے استعمال کے سبب زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-
 
کیلشیم سے بھرپور
دہی میں کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق سو گرام دہی میں اسی ملی گرام تک کیلشیم موجود ہوتی ہے جو کہ نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ جسم میں سے فاضل چکنائی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ کیلشیم جسم کے میٹابولزم کو تیز کر کے فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بنتا ہے جس سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے- ماہرین کے مطابق فاضل کیلشیم کا استعمال پیٹ کی چربی کو کم کرنے کا باعث ہوتا ہے-
 
image
 
وزن کم کرنے کے لیے دہی کو کیسے کھانا چاہیے
دہی کو کسی بھی طرح اور کسی بھی وقت کھانا مفید ثابت ہوتا ہے اس کو صبح ، دوپہر شام ہر وقت کھایا جا سکتا ہے- اس کو کھانے کے لیے اس کے اندر سلاد شامل کر کے بھی اس کو کھایا جا سکتا ہے یا پھر اس کی چٹنی بنا کر اس کو چکن وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے جب کہ اس کے علاوہ اس میں دلیہ شامل کر کے بھی کھایا جا سکتا ہے یہ ہر صورت میں مفید ثابت ہوتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: