رات بھر بھگو کر اس کے دانے چبالیں۔۔۔میتھی دانہ کے آزمائے ہوئے فوائد

image
 
قدرت کے بیش بہا خزانوں میں سے ایک ہے میتھی دانہ۔۔۔ یہ ایک ننھا سا بیج ہے لیکن اس میں آئرن، وٹامن اے ، بی اور سی شامل ہیں۔۔ کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے اسے حاملہ خواتین کو کھلانے سے منع کرتے ہیں لیکن اگر خواتین کو ماہواری کھل کر نا آتی ہو تو اس کا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔
 
ایک طویل عرصہ سے اسے ذیابطیس کے مریضوں کی دوا ہی مانا جاتا ہے۔۔۔کیونکہ یہ خون میں سے شوگر کی مقدار کو کم کرتی ہے اور جسم میں اس کا توازن قائم رکھتی ہے۔۔۔
 
میتھی دانہ پیٹ کم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے۔۔۔رات بھر اسے پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر صبح نہار منہ اس کو پانی سمیت پی لیں اور چبا لیں۔۔۔ ایک مہینہ میں ہی پیٹ کا سائز کم ہونا شروع ہوجائے گا۔۔۔
 
image
 
کیل مہاسوں سے نجات کے لئے بھی میتھی دانہ کو بے حد مفید مانا جاتا ہے۔۔۔اس کا استعمال کچھ یوں ہوگا کہ چار گلاس پانی میں چار کھانے کے چمچے دانہ میتھی شامل کریں اور اسے رات بھر کے لئے رکھ دیں۔۔۔صبح دانہ میتھی کو نکال دیں اور اس پانی کو مکس کرکے بوائل کرلیں اور روئی سے کیل مہاسوں پر لگائیں۔۔۔اس پانی کو فریج میں بھی رکھا جا سکتا ہے محفوظ کرنے کے لئے۔۔۔
 
اگر بال لمبے اور گھنے کرنے ہیں تو ایک ناریل کے تیل کی بوتل میں دانہ میتھی کے چند دانے ڈال کر اسے اچھی طرح ڈھک کر تین ہفتوں کے لئے رکھ دیں کسی نارمل درجہ حرارت پر۔۔۔اس تیل کو بالوں میں لگائیں اور حیرت انگیز رزلٹ سامنے آئیں گے۔
 
جن لوگوں کو خاص طور پر خواتین کو جوڑوں اور کمر کا درد رہتا ہے ان کے لئے دانہ میتھی کھانا، اس کو تیل میں ملا کر لگانا بہت مفید ہے۔۔۔
 
image
 
اس کے باقاعدہ استعمال سے دائمی قبض سے بھی نجات ملتی ہے اور پیٹ کی گیس میں بھی کمی آتی ہے -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: