کالے دانت والا سب سے خوبصورت۔۔ ایشیائی ممالک میں خوبصورتی کی ایسی عجیب و غریب علامات جو جان کر آپ بھی چونک جائیں

image
 
ہر قوم کی اپنی منفرد خصوصیات، روایات اور رسم و رواج ہوتے ہیں جو خواتین کی خوبصورتی سے متعلق ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب دوسرے ممالک کے لوگ اپنے دانت سیدھے اور خوبصورت بنانے پر بہت زیادہ خرچ کرتے ہیں، تو ایسے میں جاپان میں، خواتین اپنے دانت ٹیڑھے دکھانے کے لیے ادائیگی کرتی ہیں۔ لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہر ملک میں خوبصورتی کا معیار دوسرے ملک سے مختلف ہوسکتا ہے۔
 
بھنویں
تاجکستان میں قدرتی بھنوؤں کو ہی خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اس لیے وہاں کی خواتین دیگر ممالک کی خواتین کی طرح اپنی بھنویں ترشواتی نہیں ہیں- یہاں تک کہ تاجکستان کی خواتین کی بھنویں آپس میں مل جاتی ہیں- اور جن خواتین کی بھنویں آپس میں نہیں ملتی وہ باقاعدہ گھریلو ٹوٹکے کرتی نظر آتی ہیں-
image
 
لمبی گردن
تھائی لینڈ کے کیان قبیلے کی لمبی گردن خواتین کو خوبصورت قرار دیا جاتا ہے- لمبی گردن کے حوالے سے اس قبیلے میں مختلف روایات پائی جاتی ہیں- کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ قدیم دور میں ایسا اس لیے کیا جاتا تھا تاکہ خواتین غلامی سے محفوظ رہیں- جبکہ بعض لوگ لمبی گردنوں کے ساتھ خواتین ڈریگن سے ملتی جلتی ہیں، جو مقامی لوک داستانوں میں اہم شخصیت ہوا کرتے تھے۔ لمبی گردن کے حصول لیے خواتین یہ خاص رنگ اس وقت سے پہننا شروع کرتی ہیں جب وہ صرف 5 سال کی ہوتی ہیں-
image
 
دانت ہموار کروانا
بالی میں دانت ہموار کروانا ایک روایتی رسم ہے۔ یہ عمل بنیادی طور پر نوعمری میں کیا جاتا ہے جس کا مقصد ’’ بری روحوں سے بچنا ہوتا ہے۔ ‘‘ یہ اس بات کی علامت بھی ہوتی ہے کہ اس طریقہ کار کے بعد نوجوان شادی کے لیے تیار ہیں۔
image
 
پاؤں کے لمبے ناخن
سال 2015 میں بھارت سے تعلق رکھنے والی شریدھر چلل وہ خاتون بن گئیں تھیں جو ایک ہی ہاتھ میں سب سے لمبے ناخنوں والا ریکارڈ رکھتی ہیں اور جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تسلیم بھی کیا ہے۔ تاہم ، ہندوستانی خواتین ہاتھوں کے لمبے ناخنوں پر نہیں رکتیں، وہ پاؤن ناخن بھی بڑھاتی ہیں۔ دنیا کے رجحانات کے برعکس، لمبے رنگے ہوئے پاؤں کے ناخن یہاں مقبول سمجھے جاتے ہیں۔
image
 
کالے دانت
دانتوں کو کالا کرنا یا ’’ اوہاگورو ‘‘ لوہے سے دانتوں کو سیاہ کرنا جاپانی رواج ہے۔ اگرچہ فی الحال، کوئی بھی اس مشق کو استعمال نہیں کرتا ، یہ بات قابل غور ہے کہ سیاہ دانت جاپانی تاریخ میں خوبصورت سمجھے جاتے تھے۔ اوہاگورو ایک ایسی علامت تھی جو زیادہ تر خواتین کی خوبصورتی اور شادی کے حوالے سے تیاری کی جانب اشارہ کرتی تھی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: