بلی کے بچے کا سر پائپ میں پھنس گیا، ایک ہمدرد نے بلی کے اس بچے کی کس طرح مدد کی کہ ویڈيو وائرل ہوگئی

image
 
آج کل کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے جہاں پر انسان کا ہر عمل اسکے ہاتھ میں پکڑے ہوئے موبائل میں نہ صرف قید ہوجاتا ہے بلکہ سوشل میڈيا کے ذریعے ہر فرد تک پہنچ بھی جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہر اچھی بات کو شئير کرنے کے دو پہلو ہیں ایک پہلو تو عام لوگوں کی نظر میں یہ ہے کہ نیکی کے کام کو اس طرح اشتہار بنا کر کرنے سے اجر ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے جب کہ اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ کسی بھی اچھے کام کی اشاعت سے دوسرے لوگوں کو بھی بھلائی کے کام کرنے کا جزبہ ملتا ہے اس طرح معاشرے میں اچھائی پھیلتی ہے -
 
بہرحال اعمال کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے اور بھلائی کرنے والے کی اس حوالے سے نیت کیا ہوتی ہے اس کو اجر بھی اسی حساب سے ملے گا ایسی ہی ایک ویڈیو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے- یہ ویڈيو خیبر پختونخواہ کے کسی علاقے کی ہے جہاں بلی نے تین سے چار بچے دیے جن میں سے ایک بچہ اپنی شرارت کے سبب اپنا سر ایک تنگ پائپ میں پھنسا بیٹھا اور اس کو پھنسا دیکھ کر اس کی ماں اور دوسرے بچے پریشان ہو کر اس کے گرد منڈلانے لگے-
 
ایک پٹھان بھائی نے جب یہ منظر دیکھا تو انہوں نے اس بچے کو پہلے تو پائپ سے اس بچے کے سر کو نکالنے کی کوشش کی مگر اس کوشش میں ناکام ہونے کے بعد انہوں نے اوزاروں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا-
 
 
اس ویڈيو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی کے دوسرے بچے اس آدمی کے گرد کس طرح منڈلا رہے ہیں اور اپنی زبان میں اس سے بار بار مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔ لوہے کی آری سے پائپ کاٹنے کے دوران ان پٹھان بھائی کی پوری کوشش یہی تھی کہ پائپ کو کاٹنے کے دوران اس بلی کے بچے کو کوئی چوٹ نہ لگ جائے-
 
پائپ کاٹنے کے بعد بھی لوہے کا یہ پائپ اتنا سخت تھا کہ اس سے بچے کا سر باہر نہیں آرہا تھا اس کے بعد پلاس اور دوسرے اوزاروں کی مدد سے بمشکل اس بچے کے سر کو اس پائپ سے آزاد کروانے والے ان بھائی کے پیروں سے لپٹتے بلی کے بچے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈيا صارفین میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے-
 
اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ شئير کر چکے ہیں یہ ایک ایسی نیکی ہے جس کا اجر اللہ کے سوا کوئی نہیں دے سکتا ہے امید ہے کہ ان پٹھان بھائی کو اللہ کی بارگاہ میں خصوصی اجر ملے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: