مائی سوزوکی مائی اسٹوری - آٹو موبائل انڈسٹری کا پہلا اور منفرد ڈیجیٹل مقابلہ

image
 
پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری کا ایک نمایاں، پائیدار اور قابلِ اعتماد نام ہے سوزوکی پاکستان۔ گزشتہ 4 دہائی کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے سوزوکی کا نام لوگوں کے دِل و دماغ میں جگہ بنا چکا ہے۔ پاکستان میں کسی سے بھی پوچھا جائے تو کبھی نہ کبھی کہیں نہ کہیں اُن کا سوزوکی سے واسطہ رہا ہے اور سوزوکی اپنے صارفین کے ساتھ بنائے ہوئے اِس رشتے پہ بہت فخر کرتا ہے۔
 
اِن تمام معلومات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سوزوکی پاکستان نے آغاز کیا ’’مائی سوزوکی مائی اسٹوری‘‘ کا۔ یہ سوزوکی کی جانب سے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو اِس برانڈ کے مداحوں کی سوزوکی سے جُڑی یادوں اور محبت کو ایک کہانی کی شکل میں جمع کرتا تھا، وہ یادگار کہانی کوئی تصویر، ویڈیو یا لکھی ہوئی شکل میں ہوسکتی تھی۔ مائی سوزوکی مائی اسٹوری کو دلچسپ بنانے کیلئے اِس کو ایک مقابلے کا رُخ دیا گیا اور اعلیٰ درجے کے انعامات رکھ کے عوام کو اِس کیمپین کی جانب مرغوب کیا۔مداحوں نے اِس اقدام کو بے حد سراہا اور بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا، مقابلے کے اختتام پر 3 لطف اندوز اور محظوظ کردینی والی کہانیاں فاتح قرار پائیں اور اُن افراد میں انعامات تقسیم ہوئے۔ مائی سوزوکی مائی اسٹوری برانڈ کیلئے بہت کارآمد ثابت ہوا، سوزوکی کے چاہنے والوں کو ایک جگہ مل گئی تھی اپنی محبت کا اظہار کرنے اور اس کے عوض انعام جیتنے کی۔
 
سوزوکی پاکستان کو احساس ہوا کے ڈیجیٹل کی دنیا میں اپنے چاہنے والوں کو اپنی طرف متوجّہ رکھنے اور یہ رشتہ مضبوط کرنے کیلئے اِس سے بہتر موقع اور ذریعہ نہیں۔
 
پھر وقت آیا آگے بڑھنے کا اور سوزوکی نے اِس موقع کو بہت ہی خوبصورتی سے استعمال کرتے ہوئے آغاز کیا ’’مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن 2- ‘‘کا۔وہی بات لیکن ایک نئے انداز سے،
نئے جذبے سے، نئے انعامات اور نئی سوچ سے، اِس بار بھی کہانی تو تھی لیکن اب وہ کہانی مختلف اقسام کی تھی جیسے کہ فین، موسیقی، کھانے، سفر اور مہم جوئی ۔ یہ بات عوام تک پہنچانے کیلئے سوزوکی نے سہارا لیا کچھ شہرت یافتہ ڈیجیٹل شخصیات کا، جس میں رامش صفا جنہوں نے اپنی نقش و نگاری کے ہنر سے، عرفان جونیجو نے اپنی سینما گرافی سے، زینت عرفان نے اپنے سفر نامے سے اور عابد بروھی نے اپنی موسیقی سے لوگوں کو ’’مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن- 2 ‘‘میں بھرپور حصّہ لینے کیلئے راغب کیا۔
 
 
سوزوکی کے چاہنے والوں نے بھی اپنا کردار بخوبی نبھایا اور اپنے برانڈ کی اِس کاوش ’’مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن- 2 ‘‘کو کامیابی کی منزل تک پہنچایااور اس طرح بے انتہا کہانیاں وصول ہونے سے سوزوکی کو پاکستان میں پہلا مستقل ڈیجیٹل پلیٹ فارم بننے کااعزاز بھی حاصل ہوا۔
 
’’مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن- 2 ‘‘کا یہ مقابلہ اب اپنے حتمی نتیجے تک آرہا ہے، ان سینکڑوں کہانیوںمیں سے سوزوکی نے چنی ہے 6 لوگوں کی داستان کو جونئے اور اعلیٰ نوعیت کے انعامات جس میں Alto 660cc، Gixxer، GS150،GR150اورGD110 جیتنے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔کون کیا جیتے گا، یہ ہمیں 17ستمبر کو لاہور میں ہونے والی کلوزنگ سرمنی میں پتہ چل جائے گا ۔
 
اِس پلیٹ فارم اور اِس مقابلے کا تجربہ کیسا تھا، کیا ہوا اور کیوں ہوا، آئیں سنتے ہیں اُن 6 میں سے ایک اُمیدوار کی کہانی اُن کی اپنی زبانی۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: